جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کے ساتھ میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں کیوں استعمال کریں گے ؟بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا

datetime 27  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (این این آئی)آئی سی سی ورلڈکپ میں بھارتی کھلاڑیوں کی نارنجی رنگ کی جرسیوں کے استعمال پر بھارت میں ملک گیر تنازع کھڑا ہو گیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈکپ 2019 کے سلسلے میں ہونے والے بھارت اور انگلینڈ کے میچ میں بھارتی کھلاڑی نیلے رنگ کی بجائے نارنجی رنگ کی جرسیاں استعمال کریں گے جسے بھارتی اپوزیشن جماعتوں نے سیاسی رنگ دیتے ہوئے نیا تنازع کھڑا کر دیا ہے۔30

جون کو ہونے والے ورلڈ کپ کے 38 ویں میچ میں بھارتی ٹیم کی نارنجی جرسیاں پہننے پر بھارتی اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ملک کے پردھان منتری ( وزیرِاعظم) نریندرمودی کی یہ ایک چال ہے، وہ کرکٹ کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں ، ہمارا قومی رنگ نیلا ہے تو نارنجی جرسیاں پہننے کا کیا مقصد ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ مودی کی جانب سے ملک میں تعصب پھیلانے کی ایک سازش ہے، مودی یاد رکھیں کہ بھارتی پرچم ترنگا بھی ایک مسلمان نے تریب دیا تھا۔ اگر قومی ٹیم کی وردی کا رنگ بدلنا ہی ہے تو اسے ترنگا رنگ دے دیں، قومی ٹیم کو صرف نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنانے کے پیچھے مودی کا کیا مقصد ہے۔ابو عاصم عاضم نے مودی پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہا کہ اس سے واضح ہو جاتا ہے کہ مودی ملک میں تعصب کی آگ بھڑ کا رہے ہیں اور کھیل کو بھی سیاسی رنگ دینا چاہتے ہیں۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ بھارت ارون نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں نہ ہمیں بتایا گیا ہے کہ ہم کونسا رنگ پہن کر میدان میں اتریں گے ہماری توجہ صرف کھیل پر ہے۔ اْنہوں نے کہا کہ ہمارا خون بھی نیلا ہے اور بنیادی رنگ بھی نیلا ہی ہے۔واضح رہے کہ اتوار کو برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں بھارتی ٹیم اپنے 7ویں میچ کے دوران نارنجی رنگ کی جرسیاں پہنے گی جبکہ آئی سی سی ایونٹس میں حصہ لینے والی ٹیمیں 2رنگ کی کٹس استعمال کرسکتی ہیں۔آئی سی سی ورلڈکپ 2019ء کی میزبانی کرنے والی انگش ٹیم نیلے رنگ کی کٹ میں ہی سارے میچز میں حصہ لے گی جبکہ باقی تمام ٹیمیں 2رنگ کی کٹس استعمال کرسکتی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…