پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

نوجوان شادی سے کیوں گھبراتے ہیں ؟ وجوعات جانئے

datetime 27  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک )شادی کرنا ہر انسان کی خواہش ہے لیکن اس کے بعد کچھ مسائل ایسے پیدا ہوتے ہیں کہ اس کے نام سے ڈر بھی لگنے لگتا ہے۔آئیے آپ کو چند ایسی وجوہات بتاتے ہیں جن کی وجہ سے لوگ شادی کرنے سے ڈرتے ہیں۔ آزادی چھن جانے کاڈر شادی سے قبل ہر انسان اپنی مرضی سے جیتا ہے، جو دل میں آتی ہے کرتا ہے اور جہاں چاہے جاتا ہے لیکن شادی کے بعد یہ تمام عیاشیاں تمام ہوجاتی ہیں۔

اور آپ کے جیون ساتھی کا کہنا ہوتا ہے کہ اب آپ اسی کے ساتھ رہیں اور جائیں۔ میں دنیا دیکھنا چاہتا ہوں کچھ لوگوں کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ دنیا دیکھیں،مختلف مقامات کی سیر کو جائیں لیکن اگر شادی ہوگئی تو پھر یہ تمام خواہشات پوری نہیں ہو سکیں گی اور آپ کے جیون ساتھی کی خواہش ہوگی کہ وہ بھی آپ کے ساتھ ہی جائے۔ کرئیر زیادہ اہم ہے کچھ لوگوں کا خیال ہوتا ہے کہ ان کا کرئیر زیادہ اہم ہے اور شادی کرکے وہ کسی بھی ایسے جھنجھٹ میں پھنسنانہیں چاہتے جس سے ان کا کرئیر خراب ہو اور ان کی ترقی رک جائے۔ زندگی انجوائے کرنا ہر انسان اپنی زندگی انجوائے کرنا چاہتا ہے۔دوستوں کے ساتھ باہر جائیں تو دیر ہونا ایک عام سی بات ہے لیکن اگر شادی ہوئی ہوگی تو اس طرح کے مزے کہاں ہوں گے۔بیوی کہے گی کہ ہر حال میں شام تک گھر پہنچو ورنہ اچھا نہیں ہوگا۔اس کی یہ دھمکی کام کرجائے گی اور آپ کا تمام مزہ ہی غارت ہوجائے گا۔ غیر ضروری خواہشات کچھ لوگ بہت ہی غیر ضروری اور غیر حقیقی خواہشات رکھتے ہیں۔کچھ تو لالچ کی وجہ سے اچھی جگہ شادی ہی نہیں کرتے اور ان کا دل ہوتا ہے کہ جس سے شادی ہو وہ بہت امیر ہو لیکن ایسے لوگوں کو کون سمجھائے کہ پیسہ ہی سب کچھ نہیں ہوتا بلکہ پیار ایک ایسی چیز ہے جو زندگی کو کامیاب بناتی ہے۔ کوئی ڈھنگ کا جوڑ والدین کی جانب سے بچوں پر دباﺅ ہوتا ہے کہ اب شادی کرلو لیکن نوجوانوں کی خواہش ہوتی ہے کہ کوئی ایسا آئے جو ان کی زندگی میں حقیقی بہار لائے۔وہ کسی ڈھنگ کے رشتے کی تلاش میں ہوتے ہیں لیکن والدین چاہتے ہیں کہ بس شادی ہوجائے۔ معاشی مسائل کچھ لوگ اپنے معاشی مسائل کی وجہ سے پریشان رہتے ہیں اور سوچتے ہیں کہ اگر ابھی ایسے حالات ہیں تو نہ جانے شادی کے بعد کیا بنے گی۔ بھروسے کا فقدان کچھ لوگ اپنے جیون ساتھی پر بھروسہ

کرنے کے لئے تیار نہیں ہوتے اور اپنی شکی طبیعت کی وجہ سے شادی سے دور بھاگتے ہیں۔ زندگی بور ہوجائے گی کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ ان کی زندگی بور ہوجائے گی اور تمام مزہ کافور ہوجائے گا اس لئے بہتر ہے کہ شادی نہ کی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…