جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

  بھارت سے شکست کے بعد پچھلے اتوار کو خودکشی کرنا چاہتا تھا، مکی آرتھر کے خوفناک انکشافات، کھل کر بول پڑے

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائی لینے کی ویڈیو اور کوچ مکی آرتھر پر بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔

جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کے دوران انکشاف کیا کہ گزشتہ اتوار کو بھارت کے خلاف شکست کے بعد انہوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا لیکن پھر خود کو اور کھلاڑیوں کو سمجھایا کہ یہ صرف ایک بری پرفارمنس تھی،سوشل میڈیا، میڈیا اور عوام کی کڑی تنقید کے باعث کھلاڑی بہت مایوس تھے اور کئی راتوں تک ٹھیک سے سو بھی نہیں سکے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ جب بھی قومی ٹیم کے لیے کرو یا مرو کا وقت آتا ہے تب یہ کھلاڑی اپنی بہترین پر فارمنس دیتے ہیں،امید ہے کہ آج کی اس کارکردگی نے بہت سے لوگوں کی زبانیں بند کردی ہوں گی،یہ دیکھنے کے لائق ہے کہ صرف ایک ہفتہ کیا کچھ کرسکتا ہے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستانی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلے تو کسی کو بھی ہرا سکتی ہے،پھر چاہے وہ جنوبی افریقہ ہو، نیوزی لینڈ ہو یا بنگلہ دیش۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے سے یہی کہہ رہے تھے کہ صرف ایک اچھی کارکردگی ہمارے حوصلے بڑھا سکتی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جس طرح فخر زمان اور امام الحق نے آغاز فراہم کیا اور پھر حارث سہیل نے بیٹنگ کی، با?لرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک کارکردگی آپ کو ہیروز سے زیرو بنا دیتی ہے اور صرف ایک کارکردگی ہی آپ کو پھر ہیرو بنا دیتی ہے اور لوگ آپ کی شکست کو بھول جاتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…