بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بھارت سے شکست کے بعد پچھلے اتوار کو خودکشی کرنا چاہتا تھا، مکی آرتھر کا خوفناک انکشاف

datetime 24  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم کی ناکامی کے بعد انہوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا۔ بھارت کے خلاف قومی ٹیم کی شکست کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی پرفارمنس کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کپتان سرفراز احمد کی میچ کے دوران جمائی لینے کی ویڈیو اور کوچ مکی آرتھر پر بھی کڑی تنقید کی گئی تھی۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کامیابی کے بعد مکی آرتھر نے پریس کانفرنس کے دوران

انکشاف کیا کہ گزشتہ اتوار کو بھارت کے خلاف شکست کے بعد انہوں نے خودکشی کے بارے میں سوچا تھا لیکن پھر خود کو اور کھلاڑیوں کو سمجھایا کہ یہ صرف ایک بری پرفارمنس تھی،سوشل میڈیا، میڈیا اور عوام کی کڑی تنقید کے باعث کھلاڑی بہت مایوس تھے اور کئی راتوں تک ٹھیک سے سو بھی نہیں سکے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ وہ صرف یہ جانتے ہیں کہ جب بھی قومی ٹیم کے لیے کرو یا مرو کا وقت آتا ہے تب یہ کھلاڑی اپنی بہترین پر فارمنس دیتے ہیں،امید ہے کہ آج کی اس کارکردگی نے بہت سے لوگوں کی زبانیں بند کردی ہوں گی،یہ دیکھنے کے لائق ہے کہ صرف ایک ہفتہ کیا کچھ کرسکتا ہے۔مکی آرتھر کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی پاکستانی ٹیم بہترین کرکٹ کھیلے تو کسی کو بھی ہرا سکتی ہے،پھر چاہے وہ جنوبی افریقہ ہو، نیوزی لینڈ ہو یا بنگلہ دیش۔انہوں نے کہا کہ ہم سب ایک دوسرے سے یہی کہہ رہے تھے کہ صرف ایک اچھی کارکردگی ہمارے حوصلے بڑھا سکتی ہے اور جنوبی افریقہ کیخلاف میچ میں جس طرح فخر زمان اور امام الحق نے آغاز فراہم کیا اور پھر حارث سہیل نے بیٹنگ کی، با?لرز نے بھی اچھی کارکردگی دکھائی اور ہم جیت گئے۔ انہوں نے کہا کہ صرف ایک کارکردگی آپ کو ہیروز سے زیرو بنا دیتی ہے اور صرف ایک کارکردگی ہی آپ کو پھر ہیرو بنا دیتی ہے اور لوگ آپ کی شکست کو بھول جاتے ہیں۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…