جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پرینیتی چوپڑا نے ارجن کپور کو رومانس کے لئے بہترین آپشن قرار دے کر سب کو حیران کردیا

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا جو ان دنوں اپنی آنے والی فلم ’جبری جوڑیاں‘ کی شوٹنگ کے لیے سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ مصروف ہیں، انہوں نے اعتراف کیا ہے کہ ارجن کپور رومانس کے لیے بہترین شخص ہیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے کہ پرینیتی چوپڑا نے ارجن کپور کی تعریف کی ہو، وہ اس سے قبل بھی ان کی تعریف کر چکی ہیں اور انہیں ایک مخلص اور اچھا انسان قرار دے چکی ہیں۔

ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے 2012 میں رومانٹک تھرلر فلم ’عشق زادے‘ سے کیریئر کی شروعات کی تھی اور پہلی فلم کی کامیابی کے بعد ہی دونوں کے درمیان تعلقات استوار ہوگئے تھے۔دونوں گذشتہ ریلیز ہونے والی فلم ’نمستے انگلینڈ‘ میں بھی نظر آتے تھے، جو باکس آفس پر ناکام ہوئی اور جلد ہی وہ ایک اور آنے والی رومانٹک فلم ’سندیپ اور پنکی فرار‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پرینیتی چوپڑا ایکشن ہیرو سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی پہلے کام کر چکی ہیں اور دونوں 2014 میں آنے والی فلم ’ہنسی تو پھنسی‘ میں ایک ساتھ دکھائی دیے تھے۔اور اب دونوں ’جبری جوڑیاں‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے رواں برس کے آخر تک ریلیز کیے جانے کا امکان ہے۔دونوں کی فلم ریلیز ہونے اور فلم کی شوٹنگ کے دوران ہی پرینیتی چوپڑا اور سدھارتھ ملہوترا کے درمیان تعلقات استوار ہونے کی خبریں آئیں اور بتایا جا رہا ہے کہ دونوں میں رومانوی تعلقات ہیں۔تاہم پرینیتی نے سدھارتھ ملہوترا کے مقابلے ارجن کپور کو رومانس کے لیے بہترین آپشن قرار دے کر سب کو حیران کردیا۔حال ہی میں پرینیتی چوپڑا اداکارہ نیہا دھوپیا کے ریڈیو شو میں شامل ہوئیں، جہاں ان سے رومانوی سوالات کیے گئے۔پرینیتی چوپڑا سے پوچھا گیا کہ ان کی نظر میں سدھارتھ ملہوترا اور ارجن کپور میں سے کون سا شخص زیادہ رومانوی ہے۔پرینیتی چوپڑا نے دیر کیے بغیر ارجن کپور کا نام لیا اور کہا کہ ان کی نظر میں اسکرین پر بہترین انداز میں رومانس کرنے کا فن ارجن کپور کو آتا ہے۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ سدھارتھ ملہوترا کے ساتھ بھی اسکرین پر رومانس کر چکیں ہیں لیکن انہیں ارجن کپور کے ساتھ ایسا کرنے میں کوئی پریشانی نہیں ہوئی۔اداکارہ ماضی میں بھی ارجن کپور کی تعریف کرتے ہوئے اقرار کر چکی ہیں بولی وڈ میں مخلص دوست بنانا مشکل ہوتا ہے اور ارجن کپور بھی ایک ایسے ہی مخلص دوست ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ارجن کپور سے تعلقات میں انہیں کوئی پریشانی نہیں ہوتی، کیوں کہ وہ انہیں مکمل آزادی دیتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…