منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

ماہرہ خان کی ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں مقبول

datetime 23  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) شائقین کے بے حد انتظار کے بعد ماہرہ خان کی اداؤں، شہریار منور اورمایا علی کی عمدہ اداکاری اور فواد خان کی سحر انگیز شخصیت سے سجا فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مداحوں میں مقبول ہوگیا۔فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔ ماہرہ خان، شہریار منور اور مایا علی کی فلم’’پرے ہٹ لو‘‘کا انتظار شائقین بے چینی سے کررہے تھے یہی وجہ ہے

کہ فلم کا ٹریلر ریلیز ہوتے ہی مقبول ہوگیا۔ ٹریلر میں شہریار منور ٹی وی اداکار کا کردار نبھارہے ہیں جو شادی سے بیزار کسی اچھے رول کی تلاش میں ہیں۔شہریار منور کی زندگی اس وقت نیا موڑلیتی ہے جب ان کی زندگی میں مایا علی اندھیرے میں روشنی کی کرن بن کر آتی ہیں۔ ایک طرف تو ٹریلر میں مایا علی اورشہریار کے درمیان رومینس دکھایاگیا ہے وہیں دوسری طرف مایا شہریار کو دھوکہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ فلم کا یہ سسپنس یقیناً شائقین کو فلم سے جوڑے رکھے گا۔تاہم ماہرہ خان کی انٹری سے جیسے ٹریلر میں جان پڑ جاتی ہے فلم میں ماہرہ خان اپنی پچھلی فلموں کی نسبت بے حد خوبصورت اور منفرد کردار میں نظر آئیں گی۔شائقین میں ماہرہ کا یہ انداز پہلے ہی مقبول ہوچکا ہے۔ فلم میں شہریار منور، مایا علی اور ماہرہ خان کی موجودگی سے تو شائقین پہلے ہی واقف تھے تاہم سپراسٹار فواد خان کی موجودگی مداحوں کے لیے سرپرائز ثابت ہوئی ہے۔عاصم رضا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’پرے ہٹ لو‘‘ کا ٹریلر یوٹیوب پراب تک دو لاکھ سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ فلم کی کاسٹ کے حوالے سے بات کی جائے تو فلم میں شہریارمنور اورمایا علی مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جب کہ ماہرہ خان بھی فلم میں اہم کردار ادا کررہی ہیں۔دیگر کاسٹ میں اداکار ندیم بیگ، زارا نور عباس، احمد علی بٹ اور حنا دلپزیر شامل ہیں۔ جب کہ اداکارہ میرا، سونیا جہاں اور فواد خان فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں گے۔ فلم عیدالضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…