جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ورلڈکپ 2019ء کا اہم ترین میچ آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈزکرکٹ گراؤنڈمیں کھیلاجائے گا،پاکستانی ٹیم میں بڑی تبدیلی

datetime 22  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کا اہم ترین میچ  اتوار کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈزکرکٹ گراؤنڈلندن میں کھیلاجائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا،میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائیگی،

پاکستان اس میچ سے قبل ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔قومی ٹیم کو آخری میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد سے کھلاڑیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد انگلینڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے ایونٹ میں بہترین انداز میں واپسی کی جس کے بعد سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہوگیا تاہم اس کے بعد سے فتح قومی ٹیم سے روٹھ گئی۔آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان نے جیتی ہوئی بازی گنوا دی جبکہ بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی ٹیم آؤٹ کلاس ہوئی جس سے عالمی کپ سے اخراج کی تلوار سر پر لٹکنا شروع ہو گئی۔جنوبی افریقہ کے خلاف میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں چند تبدیلیوں کا قوی امکان ہے اور ناقص فارم سے دوچار شعیب ملک کی جگہ حارث سہیل اور حسن علی کی جگہ حسنین کو شامل کئے جانے کا امکان ہے۔ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2019ء کا اہم ترین میچ  اتوار کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان لارڈزکرکٹ گراؤنڈلندن میں کھیلاجائے گا، پاکستانی وقت کے مطابق میچ دن ڈھائی بجے شروع ہوگا،میچ ہارنے والی ٹیم ایونٹ سے باہرہوجائیگی،پاکستان اس میچ سے قبل ورلڈ کپ میں اپنے 5 میچز میں سے صرف ایک میں کامیابی حاصل کر سکا ہے جبکہ تین میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا اور ایک میچ بارش کے باعث منسوخ ہو گیا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…