ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

وی آئی پی قیدی نے اسمبلی میں این آر او مانگا ،طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے،حکومت نے دوٹوک اعلان کر دیا

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وی آئی پی قیدی نے اسمبلی میں این آر او مانگا اور کہا حساب کتاب کا عمل بند ہونا چاہیے،طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے،جب قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہو گا تو تب ہی نیا پاکستان بنے گا، اپوزیشن پارلیمنٹ میں منفی کردار ادا کر رہی ہے،

حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بجٹ اور دیگر ترجیحات پر مکمل حمایت کا یقین دلا یاہے۔ جمعہ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے معاون خصوصی اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان سے اہم اتحادی مسلم لیگ ق کے رہنماوں نے ملاقات کی،وزیراعظم اور حکومتی پالیسی پر اعتماد کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بجٹ اور دیگر ترجیحات پر مکمل حمایت کا یقین دلا یاہے ،مسلم لیگ (ق )وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں ہراول دستے کا کرادار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں بجٹ منظور نا کرانے کی باتوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پارلیمنٹ میں منفی کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کو نوٹس تعجب کا باعث ہے،وزیراعظم اپنے ایک اہم وزیر کے انتقال پر تعزیت کیلئے گئے تھے۔معاون خصوصی نے کہاکہ وزیراعظم نے نہ میڈیا ٹاک کی اور نہ صوبائی حکومت کے معاملات پر بولے۔انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخاب پر دیگر جماعتوں کے ارکان الیکشن مہم میں حصہ لے رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ضمنی انتخاب کے حوالے سے الیکشن کمیشن کا نوٹس نہ لینا سوالیہ نشان ہے۔انہوںنے کہاکہ اداروں کو بااختیار بنانا ہمارا عزم ہے۔ انہوںنے کہاکہ ایک روز قبل ایک وی آئی پی قیدی نے پارلیمنٹ میں دبے الفاظ میں این آر او مانگا اور انہوںنے کہاحساب کتاب کا عمل بند کیا جائے

اس سے عام آدمی بھی خائف ہے۔ معاون خصوصی نے کہاکہ جب قانون کا اطلاق سب پر یکساں ہو گا تو تب ہی نیا پاکستان بنے گا،جنہوں اداروں کو یرغمال کیا تھا ان کو با اختیار بنا رہے ہیں،حساب کتاب اور جزا و سزا کا وعدہ اللہ کریم نے کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ طاقت ور سے احتساب کا آغاز کرنا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا

وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان نے اداروں کو طاقتور اور بااختیار بنایا ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ سزا اور جزا کا عمل قدرت کی طرف سے ہے،قرآن پاک ضابطہ حیات ہے جس پر عمل کرنا ہمارا فرض ہے۔معاون خصوصی نے کہاکہ ملکی آئین و قانون کے تحت سب کو تابع ہونا ہے۔ انہوںنے کہاکہ قانون پر عملدرآمد کر کے ہی قائداعظم کا

پاکستان کا حصول ممکن ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان آئین و قانون کو یکجا کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔انہوںنے کہاکہ ماضی میں وزیراعظم جلسوں جا کر عوام کو ورغلایا کرتے تھے۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے کردار کا دوسروں سے موازنہ کرنا غلط ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…