جمعہ‬‮ ، 17 جنوری‬‮ 2025 

اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل، نواز شریف کی مشاورت سے کیا کام ہو گا؟ مولانا فضل الرحمان نے اہم اعلان کردیا

datetime 19  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہاہے کہ اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو لائحہ عمل مرتب کریگی،آل پارٹیز کانفرنس کا ایجنڈا اور تاریخ نوازشریف کی مشاورت سے ہی ہوگا،اے پی سی کے فیصلوں کو سب تسلیم کرینگے، مرکزی مجلس شوریٰ نے دہشت گردی کے خلاف اٹھارہ سال سے بیانیے کو فرسودہ قرار دے دیا ہے،نیشنل ایکشن پلان کی جگہ نیشنل اکنامک پلان بنانا چاہیے۔

بدھ کو میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ جے یوآئی کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔انہوں نے بتایاکہ اس وقت عام آدمی کیلئے تشویشناک صورتحال ہے،بڑھتی ہوئی مہنگائی اور تباہی کن اقتصادی پالیسیوں سے غریب آدمی کو کرب میں مبتلا کردیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ظالمانہ بجٹ نے قوم کی کمر توڑ دی ہے اس کو بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ پاکستان کی معیشت کوتباہ کردے گا۔ انہوں نے کہاکہ پوری قوم کے سامنے کہتا ہوں اس وقت ہماری جنگ پاکستان کو بچانے کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ پالیسیاں ریاست کو تباہ کرسکتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اکثریت جعلی ہے اس کی بنیاد پرکسی حکمران کی حق حکمرانی کو تسلیم نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا حق حکمرانی کے خاتمے کیلئے پوری قوم ایک کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملین مارچ کاسلسلہ جاری رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کو لاک ڈوان کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی ہے جو لائحہ عمل مرتب کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کے صحابہ اکرام کے بارے بیان کی شدید مذمت کی گئی،پارلیمنٹ کے دونوں ایوان میں اراکین نے ناموس صحابہ کا دوسرا کیا ان کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اے پی سی کے انعقاد کی کوششوں کو سراہا گیا،آئین اور جمہوریت کیلئے سیاسی قیادت کو متحد ہونے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مرکزی مجلس شوریٰ نے دہشت گردی کے خلاف اٹھارہ سال سے بیانیے کو فرسودہ قرار دے دیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان کی جگہ نیشنل اکنامک پلان بنانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بلاول بھٹو نے کہا کہ اے پی سی کے فیصلوں کو تسلیم کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ اے پی سی کا ایجنڈا اور تاریخ میاں نواز شریف کی مشاورت سے ہی ہوگا۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…