جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل،سیاسی جانشین مقرر، شہباز شریف نے بالاخر بڑا فیصلہ کرلیا

datetime 15  جون‬‮  2019 |

ٓاسلام آباد( آن لائن)مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے فیصلوں کو نواز شریف کی مکمل تائید حاصل ہو رہی ہے۔ میاں شہباز شریف بھی بادل نخواستہ مریم نواز کے پیچھے چلنے کیلئے تیار ہوگئے۔ ن لیگی ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اپنی بیٹی مریم نواز کو اپنا سیاسی جانشین بنانا چاہتے ہیں اور انہیں اس میں مکمل کامیابی حاصل ہوگئی ہے۔ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماؤں نے بھی نواز شریف کو یہ باور کرایا ہے کہ مریم نواز ہی آپ کی حقیقی سیاسی جانشین ثابت ہوسکتی ہے۔ میاں شہباز شریف پر انہیں مکمل اعتماد نہیں کیونکہ ان کی پالیسیز نواز شریف کیلئے زہر قاتل ثابت

ہوسکتی ہیں۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو میاں نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں سینئر لیگی رہنماؤں نے ملاقات کی اور اس ملاقات میں بلاول کو ملاقات کی دعوت دینی بھی زیر بحث رہی۔ مسلم لیگ کے صدر میاں شہباز شریف کو اس فیصلے سے مکمل لاعلم رکھا گیا اور بلاول کو دعوت دینے کے بعد انہیں بتایا گیا کہ میاں نواز شریف کی منشاء سے فیصلہ کیا گیا۔ میاں شہباز شریف نے بادل ناخواستہ اس فیصلے کو قبل کیا۔لیگی ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت مکمل طورپر مریم نواز نے اپنے ہاتھوں میں لے لی ہے اور جلد با دیر میاں شہباز شریف کو لیگی قیادت سے ہاتھ دھونے پڑیں گے۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…