اسلام آباد (این این آئی)لندن میں بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے ارکان اسمبلی پر مشتمل پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ ذرائع کیم طابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کفایت شعاری کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ارکان اسمبلی پر مشتمل ٹیم کے اخراجات قومی خزانے سے ادا نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں اسپیکر قومی اسمبلی نے منتخب کھلاڑیوں کو خط لکھا جس میں کھلاڑیوں کو رہائش اور سفری اخراجات ذاتی طور پر برداشت کرنے کی ہدایت کی گئی،کسی بھی
کھلاڑی پر قومی خزانے سے ایک روپیہ بھی خرچ نہیں ہوگا۔اسپیکر نے ارکان اسمبلی کو فی کس دو ہزار پاؤنڈ ٹیم کپتان کو جمع کروانے کی ہدایت کرانے کی،وزیراعظم سمیت وزرا ڈپٹی سپیکر سینیٹرز اور صوبائی ارکان اسمبلی کرکٹ ٹیم کا حصہ ہیں۔ بین الپارلیمانی کرکٹ ورلڈ کپ 8 جولائی سے لندن میں 8 ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا،گورنر کے پی شاہ فرمان بھی ٹیم کے کھلاڑیوں میں شامل ہیں،وزیراعظم عمران خان اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر ٹیم کے اعزازی کھلاڑی ہوں گے۔