پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

انوکھے انداز میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے والا گروہ گرفتار

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی میں پولیس نے انوکھے انداز میں اے ٹی ایم مشینوں سے رقم لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم سلندڑدھماکے کے ذریعے اے ٹی ایم توڑ کر پیسے لوٹنے کی کوشش کررہے تھے۔کراچی پولیس نے بینک لوٹنے والے گروہ کے تین کارندوں کو سائٹ ایریا کے علاقے سے گرفتار کیا ہے۔ایس ایس پی شرقی شوکت کھتیان نے

ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ ملزمان کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں محمد زوہیب، وقار عالم عرف وکی اور شان عرف کاکا شامل ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 3پستول، گیس سلنڈر،پولیس کیپ،بیٹری، دھماکہ خیز ڈیوائس اور اوزار برآمد ہوئے۔ ملزمان اے ٹی ایم مشین توڑنے کی غرض سے آئے تھے۔ملزمان نے پولیس کے سامنے اعتراف کیا کہ انہوں نے گیس سلنڈر اور ڈیوائس سے بلاسٹ کر کے3 اے ٹی ایم مشینیں توڑ کر کیش لوٹنا تھا۔ایس ایس پی شرقی شوکت کھتیان کے مطابق اے ٹی ایم مشین سے رقم لوٹنے کی اس طرح کی وارداتیں یورپ میں ہوچکی ہیں۔یورپ میں یونے والی واردات کی ویڈیو دیکھ کر ملزمان اسی طرح واردات کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ایس ایس پی شرقی کے مطابق پاکستان میں اس قسم کی واردات پہلے کبھی نہیں ہوئی۔سلنڈر میں مخصوص قسم کی گیس ہوتی ہے جس سے آگ تو نہیں لگتی لیکن اے ٹی ایم مشین کو توڑ کر رقم نکالی جاسکتی ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار ملزم وقار عالم سافٹ ویئر انجینئر ہے گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…