پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

بھارتی میڈیا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں کوبھارتی ٹیم کیلئے خطرہ قرار دیا

datetime 15  جون‬‮  2019 |

نئی دہلی (این این آئی)بھارتی صحافیوں نے پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر اور بابر اعظم کو بھارت کے لیے خطرہ قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی صحافی نے کہا کہ 1992 کے ورلڈکپ کے فائنل میں بھارتیوں نے بھی پاکستان کو سپورٹ کیا تھا۔بھارتی صحافی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق بہترین سلیکٹر ہیں، اگر میچ میں بابر اعظم نے سنچری بنادی تو وہ ہیرو بن سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر بابر اعظم چل گئے تو بھارت کیلئے مشکل ہو سکتی ہی

جبکہ محمد عامر کا روہت شرما اور کوہلی سے زبردست مقابلہ رہتا ہے۔بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے کہا کہ پاک بھارت مقابلے ہمیشہ بہترین ہوتے ہیں، مگر آئی سی سی ورلڈکپ کے ہونے والے کل کے میچ پر پوری دنیا کی نظریں ہیں۔بھارتی صحافیوں نے کہا کہ کرکٹ کو سیاست سے دور رکھا جائے مگر کل کے میچ میں جس نے بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا وہ میچ کا پانسہ پلٹ سکتا ہے تاہم بھارت کی ٹیم کو زیادہ فیورٹ قرار دیا جارہاہے۔دوسری طرف پاکستان کیخلاف میچ میں بھارتی ٹیم میں وجے شنکر کی شمولیت کا امکان ہے جبکہ اوپننگ بلے باز دھون کی انجری کے بعد روہت شرما اور راہول اننگز کا آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق بھارتی ٹیم میں کلدیپ یادو کی جگہ محمد شامی کو بھی کھلایا جاسکتا ہے۔علاوہ ازیں بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ ہمیشہ پریشر کا میچ ہوتا ہے، ان کے زمانے میں دونوں ٹیموں میں تگڑامقابلہ ہوتا تھا تاہم اب پاکستان ٹیم پہلے جیسی نہیں اور اس میں زیادہ تر پلیئرز کم تجربہ کار اور نوجوان ہیں۔ایک انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو بھارت سے میچ جیتنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے بابر اعظم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ بابر بہترین بیٹسمین ہے اور انہیں کھیلتا دیکھ وہ بہت انجوائے کرتے ہیں، پاکستان کے اوپنر بھی اچھے ہیں تاہم جیت کیلئے اہم کردار محمد عامر اور دیگر فاسٹ بولرز کا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ

اگر پاکستان ٹیم بھارت کیخلاف ابتدائی دس، پندرہ اوورز میں تین وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو پھر بھارتی ٹیم کم اسکور پر محدود ہوسکتی ہے اور ایسے میں پاکستان جیت سکتا ہے۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کا مقابلہ ورلڈ کپ کا سب سے بڑا میچ ہے، اس ٹورنامنٹ کا مزہ ہی پاک، بھارت میچ میں ہے اور اگر بارش کی وجہ سے میچ متاثر ہوا تو سب کا مزہ خراب ہوجائے گا۔ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ سے بڑا مقابلہ نہ کوئی ہوا اور

نہ کوئی ہوگا۔سابق بھارتی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے ورلڈ کپ میں فیورٹ انگلینڈ کو ہرایا اس لئے بھارتی ٹیم پاکستان کو آسان لینے کی غلطی کبھی نہیں کریگی، ورلڈ کپ میں چھ صفر کی برتری سے کوئی فرق نہیں پڑتا، جو ماضی میں تھا اس سے آج کوئی فرق نہیں پڑتا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے پاس موقع ہے کہ کل وہ بھارت کیخلاف ورلڈ کپ میں اپنا رکارڈ بہتر کرلے، اس کے ساتھ پاکستان کے پاس ورلڈکپ میں رہنے کا بھی موقع ہے کیوں کہ اس میچ میں ہار کی صورت میں پاکستان کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خدشہ بڑھ جائے گا جو دنیائیکرکٹ کیلئے کافی افسوس کی بات ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…