پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب مزید کیا کچھ ہوگا؟وزیراعظم عمران خان نے بڑے اقدامات کا اعلان کردیا

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے کہاہے کہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے، اب معیشت ٹیک آف کریگی،تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائیگا جو اقامہ رکھنے والوں کا بھی حساب کریگا، گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں مگر کسی صورت این آر نہیں دونگا۔ ہفتہ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالا میں سینئر پارٹی رہنماؤں کا اجلاس ہوا

جس میں جہانگیرترین، نعیم الحق، حفیظ شیخ، چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی،فردوس عاشق اعوان اعجاز چوہدری سمیت پارٹی رہنماشریک ہوئے۔اجلاس میں وفاقی و صوبائی بجٹ کے بعدصورتحال اور حکومتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ملکی سیاسی صورتحال میں پارٹی کا بیانیہ کیا ہونا ہوگا، وزیر اعظم نے پارٹی رہنماوں کوآگاہ کردیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیر اعظم کے تحقیقاتی کمیشن سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے بجٹ اور حکومتی اہداف سے متعلق آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق چیئر مین ایف بی آرشبر زیدی نے ٹیکس اصلاحات اور اہداف سے متعلق اقدامات پر بریف کیا۔ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اجلاس میں زراعت پالیسی سے متعلق پیش رفت پر بریفنگ دی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن کا مقصد24 ہزار ارب قرضوں کا حساب ہے،تحقیقاتی کمیشن جلد قائم کیا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ تحقیقاتی کمیشن اقامہ رکھنے والوں کا حساب بھی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کی معیشت مستحکم ہو چکی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے کہاکہ اب وقت ہے معیشت ٹیک آف کریگی،کٹھن راستہ تھا جو طے کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچا لیا ہے،پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا سود دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ 30 فیصد کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں کمی آئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کے 4ہزار ریونیو میں سے 2ہزار قرض میں جاتا ہے ذرائع کے مطابق جلاس میں احساس اور غربت خاتمہ پروگرام پر بھی بات کی گئی۔

وزیر اعظم نے کہاکہ احساس پروگرام کا بجٹ 100 ارب سے بڑھا کر 191 ارب تک لے گئے ہیں۔ عمران خان نے کہاکہ عوام کو غربت کی لکیر سے اوپر لانا پی ٹی آئی کی اولین ترجیح ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن گرفتاریوں پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیر اعظم نے کہاکہ گرفتار ہونے والے این آر او کی تلاش میں ہیں مگر کسی صورت این آر نہیں دونگا۔



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…