بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسد عمر کی کارکردگی بہت اچھی تھی، ان کے فیصلے بہت اچھے تھے،تاجر سابق وزیرخزانہ کی حمایت میں اُٹھ کھڑے ہوئے،ڈالر کے ساتھ اب کیا ہوگا؟انتباہ کردیا

datetime 15  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)چیئرمین اے کے ڈی گروپ عقیل کریم ڈھیڈی نے کہاہے کہ ملک میں روپے کی قدر مزید نہیں گرنی چاہیے، اگر ڈالر اور اوپر گیا تو ملک میں مہنگائی بہت زیادہ ہوجائیگی۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اب لوگ روپے کو گھر میں نہیں رکھنا چاہتے جن لوگوں نے بینکوں میں ڈالر رکھے ہوئے ہیں ان سے بھی پوچھ گچھ ہونی چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت روپے پر جو دباؤآ رہا ہے یہ طلب اور رسد کا ہے، ہمارے تجارتی خسارے کے باعث ایسا ہو رہا ہے۔

آئی ایم ایف کی شرائط پہلے آسان ہوتی تھیں لیکن اب انہوں نے مشکل فیصلوں پر مجبور کر دیا ہے، غیرمقبول فیصلوں کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے لیکن اس سے ملک میں مہنگائی بڑھے گی۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ ملک کو پیچھے لے جانے والے بھی ہم ہی لوگ ہیں، اب آگے لے جانے کے لیے قیمت بھی ہمیں ہی ادا کرنی ہوگی۔پاکستان کے سرمایہ کار نے جتنی ترقی کی ہے، اتنی دنیا کے کسی ملک کے سرمایہ کار نے نہیں کی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا کام لوگوں کا اعتماد بحال کرنا ہے، اس حوالے سے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ مارکیٹ میں افواہیں پھیلانے کا رجحان ختم ہو۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے کارپوریٹ ٹیکس، بینک ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، ایسے لوگوں کو نشانہ بنایا ہے جو بالکل ٹیکس نہیں دیتے۔ بجٹ خسارہ نہ بننے دینا موجودہ حکومت کی بڑی کامیابی ہے، اب ان کا امتحان ٹیکس اکٹھا کرنا ہے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ اسد عمر کی کارکردگی بہت اچھی تھی، ان کے فیصلے بہت اچھے تھے، انہوں نے پاکستان کے لیے آئی ایم ایف سے لڑائی لڑی، وہ پاکستان کے مفاد کے لیے لڑ رہے تھے۔عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا کہ فوج اگر بجٹ کم کرنے کا کہہ رہی ہے تو ہمیں ملک کے معاشی حالات کا اندازہ لگا لینا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا پورا ملک کرپشن اور کالے دھن سے چل رہا ہے، دو سال سے پاکستان نے بیرون ملک

اس کی منتقلی کو روکنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت میں کاروباری سرگرمیاں بہت ہیں لیکن وہاں غربت بھی وہاں بہت ہے۔انہوں نے کہا کہ صبح شام صرف سیاستدانوں کی کرپشن کی بات ہوتی ہے لیکن ایف بی آر، ایف آئی اے سمیت تمام اداروں کو ٹھیک کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکنالوجی کے ذریعے پیسے کمانے والوں کے پیچھے نہیں پڑنا چاہیے اور جعلی کیسز بنانے والوں کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہاکہ ہمارا بینکاری نظام صرف 34 خاندانوں کو خدمات دیتا ہے، حکومت نے بینکوں پر حکومتوں کو قرضے دینے سے متعلق ٹیکس بڑھا کر اچھا کام کیا ہے کہ اس سے ان کی زیادہ ترجیح سرمایہ کار ہوں گے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…