اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

کرائے پر جائیدادیں دینے والے مالکان کو بھی اب ٹیکس دینا ہوگا،حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا، نوٹیفیکیشن جاری

datetime 15  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے کراچی میں جائیدادیں کرائے پر دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ایف بی آر کے براڈنگ ٹو ٹیکس بیس نے جائیدادیں کرائے پر دینے والوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کیلیے پلان تیار کرلیا ہے۔ ادارے نے سندھ کے انفارمیشن ایکٹ 2015 سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔اس حوالے سے پولیس تھانوں کو مکان مالکان کی تفصیلات فراہم کرنے کیلیے خط لکھ دیا ہے۔ تمام ایس ایچ اوز 17 جون 2019 تک گزشتہ ایک سال میں کرائے پر دی جانے والی جائیدادوں کی تفصیلات فراہم کریں

گے۔ تفصیلات میں مکمل پتہ، کرائے کا معاہدہ، کمرشل اور رہائشی جائیداد کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہے۔سندھ کے قانون کے تحت پراپرٹی ڈیلرز اور مالک مکان 48 گھنٹے میں جائیداد کرائے پر دینے کی اطلاع دینے کے پابند ہیں۔ایف بی آر کے مطابق کراچی میں 30 لاکھ کے قریب کمرشل اور رہائشی جائیدادیں ہیں جبکہ ایک اندازے کے مطابق 25 فیصد جائیدادیں کرائے پر دے کر سالانہ فکسڈ آمدنی بھی کما رہے ہیں لیکن ٹیکس نہیں دیتے۔ایف بی آر پیر 10 جون کو اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر چکا ہے جو کہ ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…