لاہور خبریں) سردار عثمان بزدار وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ڈی جی خان کو ماڈرن شہر بنانے کے حوالے سے اہم اقدامات کی منظوری ہوگئی۔ وزیر اعلیٰ کے احکامات پر پاسپورٹ آفس کے عملے نے تونسہ میں کا دورہ کیا اور پاسپورٹ آفس کے قیام کیلئے بلڈنگ اور جگہ کا واٹ کیا۔ اس کے علاوہ کوہ سلیمان اور تونسہ کے دور دراز علاقوں کیلئے نادرا کے موبائل دفتروں کی فراہمی ، کوہ سلیمان تحصیل میں انٹرنیٹ چار جی کی فراہمی ، ڈی جی خان بائی ہاس کا قیام کیلئے فنڈز جاری، انڈا ہائی وے کو ڈی جی خان سے کشمور تک ڈیولائز کرنے کیلئے فنڈز کی منظوری، اس کے ساتھ کارڈ یا لوجی ہسپتال کے قیام کی منظوری بھی شامل ہے۔