پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

سپریم جوڈیشل کونسل میں کتنے ریفرنس زیر سماعت ہیں؟ ترجمان سپریم کورٹ نے زیر گردش افواہوں پر وضاحت جاری کردی

datetime 15  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن )سپریم کورٹ کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل میں 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے سے متعلق خبروں اور افواہوں کی تردید کردی گئی ہے۔سپریم کورٹ کے ترجمان کی طرف سے جاری اعلامیے میں کہا گیاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں 2 صدارتی ریفرنسز سمیت 28 ریفرنسز زیرالتوا ہیں۔

ترجمان سپریم کورٹ کے مطابق زیرالتوا ریفرنسز پرقانون اورضابطے کے مطابق سماعت کے بعد فیصلہ کیا جائیگا۔ترجمان کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے 350 ریفرنسز زیرالتوا ہونے کا تاثر دیا گیا،350 ریفرنسز کا تذکرہ بار بار کیا گیا۔350 کے اعدادو شمار غلط،بے بنیاد اورحقائق پرمبنی نہیں ہیں۔سپریم کورٹ کے ترجمان نے کہاہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کو426 شکایات اورریفرنسز موصول ہوئے،قانون کے مطابق 398 ریفرنسز اور شکایات کو نمٹا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سپریم جوڈیشل کونسل میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف حکومتی ریفرنس کی ابتدائی سماعت ہوئی۔ کونسل کی طرف سے اٹارنی جنرل آف پاکستان اور دیگر فریقین کو نوٹسز بھی جاری کیے گئے تھے۔جسٹس آصف سعید خان کھوسہ کی سربراہی میں جاری سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں اٹارنی جنرل انور منصور خان پیش ہوئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اٹارنی جنرل پاکستان نے ریفرنسز سے متعلق حکومتی موقف سے آگاہ کیا۔جسٹس گلزار احمد اور جسٹس عظمت سعید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ پشاور سے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور سندھ ہائیکورٹ سے جسٹس احمد علی شیخ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔عدالت عظمی کے رجسٹرار ارباب عارف کونسل کے سیکرٹری ہیں۔اجلاس کی ابتدائی کارروائی میں ججز کے خلاف صدارتی ریفرنس کے قابل سماعت ہونے کا جائزہ لیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسی پر انکی اہلیہ کے بیرون ملک اثاثے ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔ حکومتی ریفرنس میں جسٹس قاضی فائزعیسی کے خلاف آئین کے آرٹیکل 209 کے تحت کارروائی کی استدعا کی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…