پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

 وفاقی بجٹ کی منظوری سے قبل ہی   اشیائے خورد و نوش کی  قیمتوں اضافہ،منافع خور وں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

فیصل آباد(آن لائن) وفاقی بجٹ 2019ء2020ء کی منظوری سے قبل ہی چینی سمیت دیگر  اشیائے خورد و نوش کی  قیمتوں اضافہ کا سلسلہ  شروع ہوگیا چینی کی قیمت  عام مارکیٹوں اور بازاروں میں 71روپے فی کلوگرام ہوگئی جبکہ گھی تیل سیگریٹ خشک دودھ پنیر،کریم اور اوردیگر  اشیائے خورد و نوش قیمتوں اضافہ کرکے منافع خور وں نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا۔

آن لائن کے مطابق  چینی کے ذخائر میں اضافے کے باوجود قیمتوں میں مسلسل ایک ماہ سے اضافہ کا سلسلہ جاری تھا گذشتہ ماہ چینی کی 60 روپے فی کلوگرام تھی جس میں اب تک 11روپے فی کلوگرام اضافہ ہوچکے ہے۔جس کے بعد ابچینی کی قیمت  عام مارکیٹوں اور بازاروں میں 71روپے فی کلوگرام ہوگئیاور کئی علاقہ میں چینی غائب کرکے بحران پیدا کیا جارہا ہے  شوگر مافیا نے تمام احکامات کو جوتے کی نوک پر رکھ لیا۔جبکہ عوام منصوعی مہنگائی کے خلاف پہلے ہی سراپا احتجاج، اور حکومت سے منافع خوروں کے خلاف  فوری کارروائی  کا مطالبہ کررہے ہیں، چینی کا شمار ان اشیا میں ہوتا ہے جو اشیائے خورد و نوش میں عام استعمال ہوتی ہے اور ہر خاص وعام کو چینی کی ضرورت پڑتی ہے لیکن شوگر ملز مافیا عام استعمال کی اس شے کو بھی عوام کی پہنچ سے باہر کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔ چینی کے وافر ذخائر کی موجودگی اور شوگر ملز ورکنگ پوزیشن میں ہونے کے باوجود شوگر ملز مافیا نے چینی کی قیمتوں کمی نہیں ہونے دی اور تاحال چینی کی قیمتیں بلند ترین سطح پر ہیں حالانکہ شوگر ملز کے پاس چینی کا وافر سٹاک ہے۔ یہی شوگر ملز مافیا آئے روز اشتہارات کے ذریعے چینی برآمد کرنے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالتا رہتا ہے لیکن عوام کو معمولی سا ریلیف دینے اور قیمتوں میں کمی کیلئے تیار نہیں۔ چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ سے عام آدمی کے کچن کا بجٹ بری طرح متاثر ہوتا ہے جس سے انہیں مالی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

جبکہ جن اشیاء کی تیاری میں چینی کا استعمال ہوتا ہے ان کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ اس صورت حال پر عوام نے شوگر ملز مافیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے خلاف فوری ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے اور حکومت کو چینی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی درخواست کی ہے تاکہ عوام کو لوٹنے والے اور ان کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کا کڑا احتساب ہو سکے اور عوام کی مالی مشکلات میں کمی ممکن ہو سکے۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…