پشاور (آن لائن) پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی،مردان، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان، سوات، میں سیلاب کے خطرات کے پیش نظر قبل از وقت حفاظتی اقدامات کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔ گرمی کی شدت میں اضافہ اور گلیشئیر پگھلنے سے دریائے کابل میں پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہو گئی ہے تربیلا ڈیم کی سطح بھی ایک لاکھ کیوسک سے بڑھ گئی ہے دریائے سوات، دریائے کابل، ان اضلاع میں گزرتے ہیں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث پانی کی صورتحال بھی بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے۔ دریائے کابل میں پانی کی سطح چالیس ہزار
کیوسک سے بڑھ کر 66ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی ہے۔ گرمی کی شدت کے باعث گلیشیئر ز کے پگھلنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کے باعث سندھ، پنجاب میں کپاس کی فصل، چاول کی فصلوں کو اضافی پانی فراہم کیا جائے گا۔ سیلاب کے خطرات کے پیش نظر خیبر پختونخوا کے مجموعی طور پر 15اضلاع کو حساس اور حساس ترین قرار دینے کی سفارشات بھی کی گئی ہے سیلا ب کے ممکنہ خطرات جون اور جولائی میں ظاہر کئے گئے ہیں تاہم قبل از وقت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔