جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو گرفتار کرلیا،کہاں قید رکھاجائے گا؟کمانڈوز تعینات، اعلامیہ جاری

datetime 14  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)نیب نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپورکو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے گزشتہ روز جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور کی گرفتاری کے وارنٹ پر دستخط کیے تھے جس کے بعد ان کی گرفتاری کے وارنٹ گزشتہ رات جاری کیے گئے۔نیب نے رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور کو اسلام آباد میں زرداری ہاؤس کے قریب ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا اور انہیں  ہفتہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

نیب فریال تالپور کو اپنے دفتر منتقل نہیں کریگی اور انہیں اسلام آباد میں ہی واقع ان کی رہائش گاہ میں رکھا جائے گا جس کے لیے نیب نے ان کی رہائش گاہ کو  سب جیل قرار دے دیا اور اس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ فریال تالپور تاحکم ثانی اپنے گھر میں قید رہیں گی، ان کی عزت نفس کا پہلے بھی احترام رکھا گیا اور آئندہ بھی مکمل خیال رکھا جائے گا۔بیان کے مطابق میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ اس سلسلے میں قیاس آرائیوں سے گریز کرے۔ذرائع کیمطابق سب جیل میں خواتین پولیس سمیت نیب کی خواتین اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا اور زرداری ہاوس کی طرف آنیجانے والے راستے سیل کر دیئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی فورس کے کمانڈوز اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی،جیالوں کو زرداری ہاوس کی طرف جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔یاد رہے کہ فریال تالپور نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں عبوری ضمانت میں 5 مرتبہ توسیع حاصل کی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں فریال تالپور اور آصف زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد کی تھی جس کے بعد سابق صدر آصف زرداری کو زرداری ہاؤس اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔منی لانڈنگ کیس 2015 میں پہلی دفعہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے اْس وقت اٹھایا گیا، جب مرکزی بینک کی جانب سے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو مشکوک ترسیلات کی رپورٹ یعنی ایس ٹی آرز بھیجی گئیں۔

ایف آئی اے نے ایک اکاؤنٹ سے مشکوک منتقلی کا مقدمہ درج کیا جس کے بعد کئی جعلی اکاؤنٹس سامنے آئے جن سے مشکوک منتقلیاں کی گئیں۔معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچا تو اعلیٰ عدالت نے اس کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) تشکیل دی جس نے گزشتہ برس 24 دسمبر کو عدالت عظمیٰ میں اپنی رپورٹ جمع کرائی جس میں 172 افراد کے نام سامنے آئے۔جے آئی ٹی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور اومنی گروپ کو جعلی اکاؤنٹس کے ذریعے فوائد حاصل کرنے کا ذمہ دار قرار دیا

اور ان کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی،اس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری، ان کی ہمشیرہ فریال تالپور سے بھی تفتیش کی گئی جب کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھی تحریری طور پر جے آئی ٹی کو اپنا جواب بھیجا جب کہ اومنی گروپ کے سربراہ انور مجید اور نجی بینک کے سربراہ حسین لوائی ایف آئی اے کی حراست میں ہیں۔سپریم کورٹ نے 7 جنوری 2019 کو اپنے فیصلے میں نیب کو حکم دیا کہ وہ جعلی اکاؤنٹس کی از سر نو تفتیش کرے اور 2 ماہ میں مکمل رپورٹ پیش کرے جب کہ عدالت نے جے آئی ٹی رپورٹ بھی نیب کو بجھجوانے کا حکم دیا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…