ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

کمیشن آف انکوائری کس قانون کے تحت قائم ہوگا؟حکومت نے بڑا فیصلہ کرلیا،آئی ایس آئی، ایم آئی، آئی بی، ایس ای سی پی، ایف آئی اے کے افسران کمیشن میں شامل ہونگے

datetime 12  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی حکومت نے پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت کمیشن آف انکوائری قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بدھ کو وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کمیشن آف انکوائری سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کمیشن کیلئے ضابطہ کار (ٹی او آرز) کے مسودے پر غور کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامئے کے مطابق کمیشن آف انکوائری، پاکستان کمیشن آف انکوائری ایکٹ 2017 کے تحت قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی)، ملٹری انٹیلی جنس (ایم آئی)، انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے سینئر افسران شامل ہوں گے۔اعلامئے کے مطابق کمیشن آف انکوائری میں سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)، آڈیٹرجنرل آفس اور فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سینئر افسر بھی شامل ہوں گے۔اعلامئے کے مطابق انکوائری کمیشن تحقیقات کریگا کہ 2008 سے2018 تک قرضے 24 ہزار ارب تک کیسے بڑھے، کمیشن رقم خرچ کرنیوالے متعلقہ وزراء سمیت تمام وزارتوں اور ڈویژنز کا بھی جائزہ لے گا۔اعلامئے میں کہا گیا ہے کہ کمیشن خوردبرد پائے جانے پر رقم خزانے میں واپس لانے کیلئے کام کرے گا، کمیشن ذاتی استعمال اور فائدے کیلئے سرکاری خزانے کے غلط استعمال کی بھی تحقیقات کرے گا۔اعلامئے میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری خزانے سے ذاتی بیرونی دوروں، بیرون ملک علاج کے اخراجات، اعلی حکام کے نجی مکانوں کو کیمپ آفسز ڈکلیئر کرکے سڑکوں اور انفراسٹرکچر کی تعمیر کی بھی تحقیقات ہونگی۔اعلامئے کے مطابق کمیشن کو بین الاقوامی شہرت کے فارنزک آڈیٹر، ماہرین کو معاونت کیلئے کمیشن میں شامل کرنے کا اختیار ہوگا جب کہ حتمی ٹی او آرز اور کمیشن کے سربراہ کا اعلان اسی ہفتے کردیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…