پشاور (این این آئی)خیبرپختونخواہ کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں مانسہرہ، بونیر، دیرلوئر، دیربالا، سوات، ایبٹ آباد، صوابی اورگردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکزکے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 5.0 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر تھی، زلزلے کے مرکز بٹگرام کا پہاڑی سلسلہ بتایاگیا۔زلزلے کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اوروہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرآئے اور کئی گھنٹے کھلے آسمان تلے گزار دیئے۔