اتوار‬‮ ، 14 دسمبر‬‮ 2025 

 مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے سینسر ہونے کا انکشاف کردیا،رات کو خطاب کے دوران کیا ہوتارہا؟سنگین دعوے

datetime 12  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم کے قوم سے خطاب کے سینسر ہونے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران صاحب اللہ کی لاٹھی بے آواز ہوتی ہے، بغض اور جھوٹ پر مبنی بیان کے ساتھ وہی ہوتا ہے جو رات کو ہوا،عمران صاحب جب قومی اداروں پر عدم اعتماد کریں گے اور دوستوں کو نوازیں گے تو نتیجہ رات والا نکلے گا،ایڈیٹنگ کی بناء پر قوم سے خطاب میں تاخیر کا ملبہ پی ٹی وی ملازمین کے سرتھونپنا قابل مذمت ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اس دوست کا نام بتائیں جس نے وزیراعظم کے باوقار منصب کو پوری دنیا میں مذاق بنادیا۔ انہوں نے کہاکہ جتنے لائیو، ریکارڈڈ یا ایڈیٹڈ جھوٹے بیان دیں، آئی ایم ایف کا عوام دشمن بجٹ واپس لینا پڑے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب! نے جیسے بے ربط خطاب کیا، معیشت اور ملک کے ساتھ بھی یہی کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب جب قومی اداروں پر عدم اعتماد کریں گے اور دوستوں کو نوازیں گے تو نتیجہ رات والا نکلے گا۔انہوں نے کہاکہ سلیکٹڈ ہی سہی لیکن وزیراعظم کے قوم سے بے ربط اور ’سینسرڈ‘ خطاب نے پاکستان کی جگ ہنسائی کرائی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کے قوم سے خطاب میں ان کی آواز باربار بند کرنے کے ذمہ دار اْن کے قریبی دوست نکلے۔انہوں نے کہاکہ پہلے ایک دوست کے چینل کے ذریعے چئیرمین نیب کے بارے میں ٹیپ چلائی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ اب ایک دوست کے ذریعے جعلی وزیراعظم کا خطاب سینسر کرایا گیا،وزیراعظم کے خطاب کی ریکارڈنگ اور ایڈیٹنگ نجی کمپنی سے ہوئی تو ملبہ غریب سرکاری ملازمین پر کیوں پھینکا جارہا ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ سسٹم سے ہم آہنگ نہ ہونے والے کیمروں سے ریکارڈنگ ہوئی تو سرکاری عملے کا کیا قصور ہے؟۔ انہوں نے کہاکہ ایڈیٹنگ کی بناء پر قوم سے خطاب میں تاخیر کا ملبہ پی ٹی وی ملازمین کے سرتھونپنا قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہاکہ تکنیکی خرابی کی ذمہ داری وزیراعظم کے دوست کے بجائے سرکاری ملازمین پر ڈالنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاون خصوصی سمیت وزیراعظم کی میڈیا ٹیم بھی سسٹم کے بارے میں ناواقف نکلی۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے ضد کرکے بے ربط خطاب نشر کروایا جو اختیارات کا ناجائز استعمال ہے اس ضد، تکبر اور انا پرستی کی وجہ سے ملک اور قوم کا مذاق بن چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کا تکنیکی فالٹ پر غصہ معاون خصوصی اور میڈیا ٹیم پر نکالنا ان کی فرسٹریشن کی عکاسی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…