لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق کی عبوری ضمانت کیلئے دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 18جون کو مرکزی مقدمہ کے ساتھ سنایا جائے گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس سردار احمد نعیم پرمشتمل دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ ضمانت کی درخواستوں میں موقف اپنایا گیا کہ بجٹ اجلاس کے باعث ضمانت منظورکی جائے،پروڈکشن آرڈر کے دوران ماہرین سے ملاقات
کی اجازت نہیں،بجٹ اجلاس میں تجاویزدینے کے لئے ماہرین سے مشاورت ضروری ہے،ضمانت کی درخواستوں کا حتمی فیصلہ آنے تک عبوری ضمانت منظورکی جائے۔نیب کی طرف سے ڈپٹی پراسیکیوٹر چوہدری خلیق الزمان نے پیش ہوکر کہا کہ خواجہ سعدرفیق ہر اجلاس میں پروڈکشن آرڈر پر جاتے ہیں اس میں ضمانت کی تو ضرورت نہیں۔ عدالت نے دلائل کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا جو18 جون 2019 کو مرکزی مقدمہ کے ساتھ سنایا جائے گا۔