ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

زرداری، حمزہ گرفتاری کی ٹائمنگ بہت اہم ہے،اب ان کے ساتھ کیا ہوگا؟سابق جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے بڑی پیش گوئی کردی

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)آصف زرداری کی گرفتاری تو ہونی تھی، لیکن اس کی ٹائمنگ بہت اہم ہے۔ یہی کچھ حمزہ کے سلسلہ میں کہا جاسکتا ہے۔ دونوں کو بجٹ پیشی سے پہلے گرفتار کئے جانے سے یہ تاثر ملتا ہے کہ بجٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے بچنے کیلئے یہ وقت چنے گئے۔ ان خیالات کا اظہار عام لوگ اتحاد کے چیئرمین جسٹس (ر) وجیہہ الدین نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ذیلی سوال بنتا ہے کہ کیا ان عدالتی احکامات کا حکومت کو پہلے سے علم تھا۔ اگر ایسا تھا تو ہماری عدلیہ کو خود اپنی صفوں میں جھانکنے کی ضرورت ہوگی۔ وجیہہ الدین نے

کہا کہ زرداری اور حمزہ جیسی شخصیات کے زمان و مکان کی قیود سے آزاد ہونے کے سبب ان کی آسائشوں میں کوئی فرق آنے والا نہیں، چاہے وہ جیل میں ہوں یا بلاول ہاس و ماڈل ٹان میں۔ جسٹس (ر) وجیہہ نے کہا کہ ان اصحاب پر سنگین نوعیت کے الزامات ہیں اور اس سلسلے میں سب سے اہم چیز شفاف عدالتی کارروائی ہے، جو سست روی کا شکار نہیں ہونی چاہئے۔ ہم ایک نازک دور سے گزر رہے ہیں، موجودہ معاشی مسائل کے پس منظر میں، ایسے افراد جن پر مالی اور معاشی نقصانات پہنچانے کا الزام ہو انہیں جائز طور پر نشان عبرت بنانے میں تساہل قابل قبول نہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…