جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

الطاف حسین کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ لندن پولیس نے وجہ بتا دی‎

datetime 11  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی) اسکاٹ لینڈ یارڈ نے ایم کیو ایم کے بانی الطاف حسین کو نفرت انگیز تقاریر کے الزام میں لندن میں گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے صبح سویرے بانی ایم کیو ایم کے گھر پر چھاپہ مارا جس کے بعد انہیں مقامی پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا۔میٹرو پولیٹن پولیس نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ60 سالہ شخص کو

شمال مغربی لندن میں سنگین جرائم ایکٹ 2007 کی دفعہ 44 کے تحت دانستہ طور پر اکسانے یا جرائم میں معاونت فراہم کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا اور تعلق پاکستان سے ہے ۔بیان کے مطابق انہیں پولیس اینڈ کرمنل ایویڈنس ایکٹ کے تحت حراست میں لے کر جنوبی لندن کے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا گیا، جہاں ان سے پولیس حراست میں تفتیش جاری ہے۔بیان میں کہا گیا کہ تحقیقات کے سلسلے میں افسران نے شمال مغربی لندن کے پتہ پر تلاشی لی اور تفتیش کاروں نے شمال مغربی لندن میں ایک علیحدہ کمرشل پتہ کی بھی تلاشی لی۔میٹرو پولیٹن پولیس کے بیان کے مطابق میٹرو پولیٹن پولیس کی انسداد دہشت گردی کمانڈ سے تعلق رکھنے والے افسران نے تفتیش کی توجہ ایم کیو ایم سے منسلک شخص کی جانب سے اگست 2016 میں پاکستان میں کی گئی تقریر پر مرکوز کی جبکہ ساتھ ہی اسی شخص کی دیگر تقاریر کو بھی دیکھا جائیگا،اس پوری تحقیقات کے دوران لندن پولیس کے افسران پاکستانی حکام سے رابطے میں رہے اور تحقیقات جاری رکھیں ۔یاد رہے کہ الطاف حسین نے 22 اگست 2016 کو لندن سے بذریعہ ٹیلیفونک خطاب کے دوران ریاست مخالف تقریر کی تھی جس کی تحقیقات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ کی ٹیم بھی پاکستان آئی تھی۔

بانی ایم کیو ایم کی تقریر کے خلاف مختلف مقدمات عدالتوں میں زیرسماعت ہیں جس میں فاروق ستار سمیت دیگر کئی رہنما نامزد ہیں۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ الطاف حسین کو برطانوی اداروں نے گرفتار کیا ہے، انہیں خود تفتیش کرنے دیں۔اعجاز شاہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم لندن میں گرفتار ہوئے، ہمارا اس سے کیا تعلق، وہ برطانوی شہری ہیں، کس نے کہا پاکستانی ہیں۔انہوں نے صحافیوں کو مشورہ دیا کہ الطاف حسین سے متعلق مزید معلومات کے لیے اسکاٹ لینڈ یارڈ سے رابطہ کریں۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ بانی ایم کیو ایم کی حوالگی کے لیے انٹرپول سے رابطہ کرنے کا فی الحال کوئی ارادہ نہیں ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…