بدھ‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2026 

کرک میں خاتون کے ہاں 5صحت مندبچوں کی پیدائش،جانتے ہیں اس کا شوہر کیا کام کرتا ہے؟

datetime 10  جون‬‮  2019 |

کوہاٹ(این این آئی) خیبرپختونخوا کے جنوبی ضلع کرک میں ایک خاتون نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔ تمام بچے صحت منداور زندہ و سلامت ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ضلع کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے علاقے گنڈیری خٹک کے رہائشی گل غنی کی اہلیہ نے پانچ بچوں کو جنم دیا۔تمام پانچوں بچے صحت منداور زندہ و سلامت بتائے جاتے ہیں۔گل غنی نے پانچ بچوں

کی پیدائش پر اللہ کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ پانچ بچوں کی پیدائش پر بہت خوش ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گل غنی کا تعلق غریب گھرانے سے ہے اور خود گل غنی کا کوئی مستقل روزگار نہیں بلکہ محنت مزدوری پر اپنے گھرکا خرچ چلاتا ہے۔فوری طورپریہ معلوم نہ ہوسکا کہ پانچ بچوں میں کتنے بیٹے ہیں اور کتنی بیٹیاں تاہم سب نوزائیدہ بچے صحت مند بتائے جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تہران میں کیا دیکھا(دوم)


مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…