اتوار‬‮ ، 12 اکتوبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کے آنے کے بعد گو عمران گو اور چھپو چھپو بنی گالہ میں چھپو کے نعروں کی تیاری کریں،رانا ثنا اللہ کا فردوس عاشق اعوان کو مشورہ‎

datetime 9  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ خان نے کہا ہے کہ فردوس باجی شہباز شریف صاحب آ گئے ہیں ، اب آپ کی جانیاں ہی جانیاں ہوں گی ، شہباز شریف کے آنے کے بعد گو عمران گو اور چھپو چھپو بنی گالہ میں چھپو کے نعروں کی تیاری کریں۔

معاون خصوصی فردو س عاشق اعوان کے بیان پر اپنے رد عمل میں انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے ملک کو تباہ کر دیا ، عوام کے منہ سے روٹی چھین لی ، روزگار چھین لیا ، فردوس باجی اکنامک سروے رپورٹ دیکھیں ،عمران صاحب مرہم نہیں، زخم دے کر نمک چھڑک رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فردوس باجی اللہ سے ڈریں آپ کے چہرے پر شہباز شریف کا خوف، اپنی نالائقی اور چوری کا ڈر عیاں ہے ، اب سارے ٹولے کے جانے کا وقت قریب ہے ،فردوس باجی شہباز شریف کے آنے پہ اتنی جو تقریر کی ہے ، سرکاری بسوں اور دوائیوں کی کرپشن کا جواب بھی دے دیتیں ۔آپ کے نئے باس پہلی سال ہی تمام مضامین میں منفی کارکردگی کے ساتھ فیل ہو گئے ہیں ، اس کا جواب دینا آپ کا کام ہے ۔نالائق اعظم نتھیا گلی میں کیا کر رہا ہے اور یہاں آئی ایم ایف اپنی مرضی کا بجٹ بنا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کارکنوں کو جتھہ کہنا ان کی توہین ہے کیونکہ آپ کو اور آپ کے ووٹ چور نئے باس کو کیا پتہ کارکنوں کا پیار کیا ہوتا ہے ۔فردوس باجی عمران نیازی اپنے بنائے ہوئے اہداف میں فیل ہو گیا ہے ، اب شہباز شریف کے سوالوں کے جوابوں کی تیاری کرائیں۔

موضوعات:



کالم



دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ


میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…