جمعہ‬‮ ، 06 فروری‬‮ 2026 

عید الفطر پر پاکستانی فلموں کی کامیاب نمائش بہترین تشہیری مہم کا نتیجہ ہے، سارہ لورین

datetime 9  جون‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی) معروف اداکارہ و ماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ عید الفطر پر پاکستانی فلموں کو کھل کر کھیلنے کا موقع ملا تو نتائج سب کے سامنے ہیں، جس سے ثابت ہوگیا کہ فلم بینوں کو ایک ایسی فلم پسند آتی ہے جس کی کہانی جاندار، میوزک شاندار اور جدت کے انداز منفرد ہوں۔سارہ لورین نے کہا ہے کہ عید الفطر کے موقع پر نمائش کے لیے پیش کی جانے والی والی فلموں نے شائقین کو گھروں سے نکلنے پر مجبور کیا۔

جس کی بڑی وجہ فلم کی تشہیری مہم ہے جس کو بڑے بھرپور انداز سے سے چلایا گیا اور اس کا رزلٹ عید پر ہونے والے بزنس کی شکل میں ہمارے سامنے ہے، یہ واقعی خوش آئند بات ہے، اس سے ایک بات ثابت ہو جاتی ہے کہ فلم بینوں کو صرف ایک اچھی اور معیاری تفریح سے غرض ہوتا ہے پھر وہ فلم چاہیے ہالی ووڈ کی ہو بالی ووڈ کی ہو یا لالی ووڈ کی۔اداکارہ نے کہا کہ کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ایک شخص جو اپنی فیملی کے ساتھ ٹکٹ خرید کر سینما گھر میں بیٹھتا ہے تو یہ بات ذہن میں رکھتا ہے کہ اس نے دو سے تین گھنٹے میں بہترین تفریح حاصل کرنی ہے اور اپنے اداس چہروں پر مسکراہٹ لے کر باہر نکلنا ہے، جب اسے وہ رزلٹ ملتا ہے تو وہ بار بار سینما گھروں کا رخ کرتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عید لفطر کے موقع پر لگنے والی پاکستانی فلموں کو شائقین نے پسند کیا اور اب وہی لوگ بار بار سینما گھروں میں نظر آرہے ہیں جس کو کامیابی کے جانب پاکستانی فلم کا پہلا قدم قرار دیا جائے تو غلط نہ ہوگا۔انھوں نے کہا کہ میں بالی ووڈ میں بھی کام کر چکی ہوں اس لیے میں سمجھتی ہوں کہ بالی ووڈ میں اپنی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے جس طرح تشہیری مہم پر پیسہ خرچ کیا جاتا اور فنکار وقت نکالتے ہیں اس کا نتیجہ ہمارے سامنے ہوتا ہے کہ ہر کوئی فلم کی ریلیز کا شدت سے انتظار کرتا ہے اور جب وہ فلم مارکیٹ میں آتی ہے تو پھر سینما گھروں میں ٹکٹ لینا مشکل عمل بن جاتا ہے۔ ہمیں بھی اپنی ڈائریکشن کو درست سمت میں آگے بڑھانے پر توجہ دینی چاہیے، کیونکہ اسی میں پاکستانی فلم ، سینما اور فنکاروں کا مستقبل محفوظ ہے۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…