اسلام آباد (آن لائن ) عید کے بعد سفارت خانوں نے دوبارہ کام شروع کردیا ، اٹلی کے سفیر پونٹی کاروو نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ وہ جمعہ کے روز شلوار قمیض پہن کرکے کام کرنا پسند کرتے ہیں۔آن لائن کے استفسا ر پر اطالوی سفیر کا کہنا تھاکہ دوستانہ ماحول میں کام کرنا زیادہ پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا
کہ اطالوی سفارت خانے میں بہت محنت سے کام ہوتا ہے تاہم دوستانہ ماحول میں کام کرتے ہوئے زیادہ مزا آتا ہے اور اسٹاف بھی خوش رہتاہے ۔واضح رہے کہ عید الفطر کے موقع پر دو روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا جس کے بعد گزشتہ روز غیر ملکی سفارت خانوںنے چھٹیوں کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا ہے