بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

بھارت میں گرمی سے مزید 500 افراد دم توڑ ہوگئے،

datetime 1  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی / حیدرآباد دکن (نیوزڈیسک)بھارت میں گرمی کی شدت سے ہلاک افراد کی تعداد 2200 سے تجاوز کرگئی، دارالحکومت نئی دہلی میں کل اتوار کے دن ہلکی بارش ہونے سے لوگوں نے کچھ سکھ کا سانس لیا مگردوپہر کو دہلی کا درجہ حرارت پھر 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکنڈ،پالاماؤ،آندھرا پردیش اور تیلنگانہ سمیت بھارت کی مختلف ریاستیں بدستورشدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور 2 دنوں کے دوران مزید500 سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ زیادہ تر ہلاکتیں غربا کی ہوئی ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی نے بھی شہریوں سے دھوپ سے بچنے کی اپیل کی ہے۔ بھارت کے محکمہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی اعلیٰ افسر پی تلسی رانی نے تازہ صورتحال بتاتے ہوئے کہا کہ ریاست آندھرا پردیش میں کل ہلاکتیں 1636 ہوگئیں جبکہ تیلنگانہ میں 541 افراد کے گرمی سے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں، ادھراڑیسہ میں بھی 17 نئی ہلاکتیں ہوئی ہیں،کل تعداد 27 ہوگئی جبکہ گجرات میں7 اور دہلی میں 2 افراد ہلاک ہو گئے۔رواں برس شدید گرمی سے ہونے والی ہلاکتیں 1995 کی 1677 ہلاکتوں سے بڑھ گئی ہیں جبکہ آئندہ چند روز میں بھی مختلف ریاستوں کا درجہ حرارت 45 ڈگری تک رہنے کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سالانہ مون سون کا آغاز ریاست کیرالہ اور بنگال سے30 مئی سے شروع ہونے کی پیش گوئی کی گئی تھی اس میں کچھ تاخیر ہوگئی ہے اور اب مون سون کا سلسلہ آج پیرکے دن سے شروع ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…