اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئے پاکستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، زرتاج گل کی سفارشی بہن کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنیوالا نوجوان کھڈے لائن لگا دیا گیا، نوجوان کے افسوسناک انکشافات سامنے آ گئے، پی ایچ ڈی سکالر مہر منور کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وزیر موسمیات زرتاج گل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے
اس میں وہ اشتہار شیئر کیا ہے جس کے تحت ان کی بہن کو نوکری دی گئی، زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس اشتہار کے تحت میری بہن کو اپوائنٹ کیا گیا ہے، نوجوان مہر منور نے بتایا کہ اس اشتہار کے تحت میں نے بھی اپلائی کیا تھا، میں نے ٹیسٹ میں پورے پاکستان میں ٹاپ کیا تھا، جس کے میرے پاس پورے ثبوت موجود ہیں، نوجوان نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ نیکٹا ایک پریمیئر کاؤنٹر ٹیررازم ادارہ ہے اگر اس میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں گی تو اس ملک میں کیا ہو گا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نوجوانوں کو فیورٹ ازم سے ایلینٹ نہ کریں، یوتھ ریاست سے ایلینیٹ ہوتا ہے اور وہ ریڈیکلائز ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ آپ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرتے ہیں تو ریاست مدینہ میں تو میرٹ کا قتل عام نہیں ہوتا تھا جس طرح آپ کے زیر سایہ ہو رہا ہے۔ پی ایچ ڈی سکالر مہر منور کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وزیر موسمیات زرتاج گل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے اس میں وہ اشتہار شیئر کیا ہے جس کے تحت ان کی بہن کو نوکری دی گئی، زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس اشتہار کے تحت میری بہن کو اپوائنٹ کیا گیا ہے، نوجوان مہر منور نے بتایا کہ اس اشتہار کے تحت میں نے بھی اپلائی کیا تھا، میں نے ٹیسٹ میں پورے پاکستان میں ٹاپ کیا تھا