اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

ایک دو سالوں میں ملک کے اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے،فواد چوہدری نے بڑا اعتراف کرلیا

datetime 2  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد(آلا ئن) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو سالوں میں ملک کے اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے، اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں کو تباہ کر دیا گیا،

وزیراعظم عمران خان اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ  سول ادارے مکمل تباہ ہیں اور ان مین جلد بہتری کی کوئی توقع بھی نہیں ہے سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا،ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں، وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کو حکومت ملی تو اداروں کا برا حال تھا اور وزیراعظم عمران خان کو ریزہ رہیزہ نظام ملا تھا جسے بہتر بنانے کے لیے 2سے3سال کا عرصہ لگے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے حوالے سے پارٹی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کے بارے میں کہا کہ نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے،صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…