اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

عرب شہزادے نے مریم نواز کو کیا پیغام بھیجا جس کے بعد ان کی ٹویٹس اور ”خلائی مخلوق“ کا واویلا ختم ہو گیا؟ معروف صحافی کے حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں انکشاف کیا کہ مریم نواز کے ٹویٹس اور خلائی مخلوق کا واویلا کیسے ختم ہوا، انہوں نے کہا کہ 2018ء میں جب جنوری میں نواز شریف کو نااہل قرار پا چکے تھے اور شاہد خاقان عباسی اس وقت پاکستان کے وزیراعظم تھے، مشرق وسطیٰ کے ایک بڑے ملک سے ایک طیارہ بھیجا گیا اس خصوصی طیارے نے لاہور میں لینڈ کی اور میاں شہباز شریف کو لے کر واپس چلا گیا۔

ڈاکٹر شاہد مسعود نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جب شہباز شریف وہاں پہنچے تو وہاں پہلے سے نواز شریف موجود تھے اس موقع پر حسین نواز بھی وہاں موجود تھے، معروف صحافی نے کہا کہ عرب ملک کے شہزادے نے ان سے ملاقات کی اور اس نے کہا کہ ہم پاکستان میں انتشار نہیں بلکہ استحکام چاہتے ہیں آپ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے پاکستان کے معاملات خراب ہو رہے ہیں۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ سارے معاملات شہزادے نے طے کیے اور نواز شریف سیاست سے الگ ہو گئے، ن لیگ کی صدارت شہباز شریف کو دے دی گئی، ڈاکٹر شاہد مسعود نے انکشاف کیا کہ جب میاں نواز شریف، شہباز شریف اور حسین نواز واپس آنے لگے تو عرب شہزادے کے نمبر دو نے حسین نواز کے کان میں کہا کہ اپنی بہن مریم نواز کو کہیں کہ وہ ٹویٹ کم کیا کرے ان کے ٹویٹس کی وجہ سے انتشار پھیلتا ہے، معروف صحافی نے کہا کہ اگلی ہی صبح پاکستان مسلم لیگ (ن) نے انتشار پھیلانے والے تمام معاملات روک دیے، مریم نواز کی جانب سے ٹویٹ کا سلسلہ بھی کم ہو گیا اور خلائی مخلوق کا واویلا بھی ختم ہو گیا۔ معروف صحافی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان سب کی ملاقات کے بعد پاکستان سے کچھ خاص لوگ خصوصی طیارے کے ذریعے عرب ملک گئے اور جا کر اسی شہزادے سے ملاقات کی اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اب آگے ہم سنبھال لیں گے۔

موضوعات:



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…