اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

زرتاج گل نے اپنی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا

datetime 2  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا۔خط میں زرتاج گل نے معاملے کی تحقیقات کی بھی درخواست کر دی ہے مراسلے میں کہا گیا کہ خط کامقصد اقربا پروری نہیں تھا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت موسمیاتی تبدیلی زرتاج گل کی ہمشیرہ شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے معاملے پر وزیراعظم کے اظہار ناراضی اور ہدایات کے بعد 27 فروری 2019ء کو لکھا گیا خط واپس لے لیا گیا ہے۔وزرارت موسمیاتی تبدیلی کے پرنسپل سیکرٹری نے زرتاج گل کی ایماء پر سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا۔ ستائیس فروری کے خط کا مقصد صرف خاتون کی سی وی کی نشاندہی کرنا تھا۔ خط کا مقصد قطعی طور پر دباؤ ڈالنا یا اقربا پروری نہیں تھا۔دوسری جانب زرتاج گل نے کسی بھی بے ضابطگی کی صورت میں تحقیقات کی بھی درخواست کر دی ہے۔ وزیر مملکت کی خواہش ہے کہ تحقیقات کو عوام کے سامنے لاتے ہوئے کسی بے ضابطگی کی صورت میں شبنم گل کی تقرری کی ریکوزیشن کو واپس لے لیا جائے۔یاد رہے کہ نعیم الحق نے اپنے ٹویٹ میں اتوار کے روز بتایا تھا کہ وزیراعظم نے زرتاج گل کے خط کا سختی سے نوٹس لیا اور واپس لینے کی ہدایت کی تھی۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص حکومتی عہدے کا غلط استعمال نہ کرے۔ کسی دوست یا عزیز کو مالی فائدہ نہ دیا جائے۔ ایسیاقدامات سیحکومت اورپارٹی کونقصان پہنچتا ہے۔ نعیم الحق نے ٹویٹ میں زرتاج گل کے اقدام کو تحریک انصاف کے ضابطہ اخلاق کے خلاف قرار دیا۔ وزیراعظم کے اظہار ناراضی کے بعد وزیر مملکت زرتاج گل نے اپنی بہن شبنم گل کی نیکٹا میں تعیناتی کے لئے لکھا گیا خط واپس لے لیا۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…