اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر”یزیدی نظام“نہیں بدلتا‘ڈاکٹر طاہر القادری کی تنقید، بڑا اعلان کردیا

datetime 2  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)قائد منہاج القرآن انٹرنیشنل و سربراہ پی اے ٹی ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں مگر یزیدی نظام نہیں بدلتا،نظام ابھی بھی یزیدی ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ظلم کے خلاف احتجاج اور شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کرنے کی پاداش میں بھکر،خوشاب،سرگودھا کے جن کارکنوں کو اس ظلم اور جبر کے نظام نے سزا سنائی

ان اسیران انقلاب نے جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں اور اب تک اسیران 45 لاکھ سے زائد مرتبہ حضور نبی اکرم ؐ کی بارگاہ میں درود کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں۔اس نظام میں غریب اور کمزور کو انصاف دینے کی سکت ہی نہیں ہے،قانونی ریلیف فقط قومی لٹیروں اور نوسربازوں کیلئے ہیں۔قاتل اور قاتلوں کے سہولت کار وہ جہاں کہیں بھی بیٹھے ہیں وہ شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ورثاء کے ساتھ کی جانیوالی نا انصافی پر قیامت کے دن اللہ کو کیا منہ دکھائیں گے؟ گزشتہ روز قائد تحریک منہاج القرآن نے اسیران کے لواحقین سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور انکی خیریت دریافت کی۔قائد تحریک منہاج القرآن نے کہا کہ میرے علم میں لایا گیا ہے کہ اسیران انقلاب نے بھکر،خوشاب اور نوشہرہ کی جیلوں میں گوشہ درود قائم کر لئے ہیں مجھے اپنے بے گناہ کارکنوں کے ناحق پابند سلاسل کر دئیے جانے پر دکھ ہے مگر انکے بلند حوصلے اور جیلوں میں بھی عشق مصطفی ؐ کے دامن سے لپٹے رہنے پر بے حدخوشی ہے، میں ماہ مقدس میں دعا گو ہوں کہ اللہ تعالیٰ مظلوموں اور بے گناہوں کی مشکلات دور فرمائے اور ظلم کرنیوالوں اور ظالموں کو ریلیف اور تحفظ دینے والوں کو انکے انجام بد تک پہنچائے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاکہ اسیران کے بلند حوصلہ ماؤں کا کہنا ہے کہ ہمارے بیٹے ظلم کے خلاف احتجاج کرنے پر اسیر ہوئے، انکے دامن پر پانامہ کا داغ ہے نہ اقامہ کا ان پر لوٹ کھسوٹ کا الزام ہے اورنہ ہی جعل سازی اور جھوٹ کا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…