اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

حکومت کا لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمے لینے کا فیصلہ، زبردست اقدام کی منظوری دے دی گئی

datetime 2  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیر اعظم کادل غریب کے ساتھ دھڑکتاہے،معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کے فلاح وزیر اعظم کا ویژن ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دل غریب کے ساتھ دھڑکتا ہے، معاشرے کے پسے ہوئے طبقات کی فلاح وزیر اعظم کا ویژن ہے۔

اتوار کو ایس او ایس ویلج میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم قانون سازی کے ذریعہ لاوارث بچوں کی کفالت اپنے ذمہ لے رہے ہیں،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے دکھی انسانیت سے رشتہ کو مضبوط کرنے کے لییمیں ایس او ایس ویلج میں بچوں کو عیدی دینے آئی ہوں، فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایس او ایس ویلج کے بچے اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کریں گے، انہوں نے کہا کہ موجود حکومت پہلی بار معاشرتی مساوات کا رجحان لیکر آئی ہے جن علاقوں کو نظرانداز کیا گیا،اس پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔انہوں کا کہنا تھا کہ دو افراد نے ساہیوال میں بچوں کی اموات پر سیاست کی، بچے ساہیوال کے ہوں یا تھر کے بچوں پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سابق حکمران پنجاب کے ہسپتالوں میں سہولیات نہیں دے سکے۔دوسری جانب وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ عمران خان کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے ہیں۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے او آئی سی سربراہ اجلاس سے تاریخی خطاب کیا۔انہوں نے امت مسلمہ کے جذبات کی صحیح معنوں میں عکاسی کی اور اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کر نے کیلئے نئی راہ عمل متعین کی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کے وکیل بن کر ابھرے۔انہوں نے دو ٹوک موقف اپنایا کہ کشمیریوں کی منصفانہ جدو جہد کو دہشتگردی کا نام نہیں دیا جاسکتا دو ریاستی حل کے سوا مسئلہ فلسطین کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کا سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے پر خصوصی توجہ دینے پر زور اسلامی دنیا کو اس شعبے میں ان کی میراث یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عظیم مسلمان سائنسدان جدید علوم کے بانی، موجد اور بنیادی اساتذہ میں شامل ہیں۔



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…