جمعرات‬‮ ، 19 فروری‬‮ 2026 

آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کو پراپرٹی کی خرید و فروخت پر رعایت،ایف بی آر نے تجاویز تیار کرلیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 2  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)آئندہ بجٹ میں نان فائلرز کے لیے اچھی خبر، پراپرٹی کی خریدو فروخت پر رعایت ملنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق 40 لاکھ روپے سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر عائد پابندی ختم ہو سکتی ہے، ایف بی آر نے نان فائلرز پر پابندی ختم کرنے کی تجاویز تیار کر لیں، منی بجٹ میں 40 لاکھ سے زائد کی پراپرٹی خریدنے پر پابندی عائد کی تھی، نان فائلرز پر پابندی سے رئیل اسٹیٹ سیکٹر کا کاروبار ٹھپ ہو گیا تھا، نان فائلرز سے پابندی ہٹانے کا حتمی فیصلہ آئندہ ہفتے بجٹ میں کیا

جائے گا۔ایف بی آر ذرائع کے مطابق بجٹ میں نان فائلرز کو سہولت دینے کا مقصد تعمیرات اور پراپرٹی کے شعبے میں سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے، سرمایہ کار بھی حکومتی تجویز سے مطمئن نظر آتے ہیں۔ ریئل اسٹیٹ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن نے حکومتی تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پراپرٹی پر عائد ٹیکس کی شرح کم کی جائے۔دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ حکومتی اقدام سے ٹیکس وصولی میں اضافہ تو ہوسکتا ہے لیکن اقدام فائلز کی حوصلہ شکنی کا باعث بنے گا۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…