منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ایک دو نہیں بلکہ 33میں سے کتنی بلٹ پروف سرکاری گاڑیاں سابق وزیراعظم نوازشریف کے ذاتی استعمال میں تھیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 1  جون‬‮  2019 |

لاہور(آن لائن)قومی احتساب بیورو کی تحقیقاتی ٹیم نے نواز شریف سے سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر کوٹ لکھپت جیل میں تحقیقات کے سلسلے مین سوال جواب کیے، نواز شریف سے20 بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پرتفتیش کی گی. تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب) کی تحقیقاتی ٹیم نواز شریف سے تحقیقات کرنے کوٹ لکھپت جیل پہنچی، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹرحمادحسن،ڈپٹی ڈائریکٹرانویسٹی گیشن عبدالماجد شامل تھے۔ نیب ٹیم نے سرکار ی گاڑیوں کے ذاتی استعمال پر نوازشریف سے سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں تفتیش کی.

نیب ذرائع نے بتایا تھا کہ احتساب عدالت سے اجازت ملنے کے بعد ٹیم کوٹ لکھپت جیل پہنچی، نیب کی تحقیقات کے مطابق سرکاری گاڑیوں کا غیر قانونی استعمال کیا گیا، 33 میں سے 20 گاڑیاں نواز شریف کے ذاتی استعمال میں رکھنا خلاف قانون ہے، نواز شریف سے20 بلٹ پروف سرکاری گاڑیوں کے ذاتی استعمال پرتفتیش کی گئی لیکن نواز شریف تحقیقاتی ٹیم کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا اور دوسری ہی باتیں کرتے رہے اس کے بعد انہوں نے نیب ٹیم سے کہا کہ آپ مجھے سوال بتاتے جائیں، میں اپنی مشاورتی ٹیم سے مشورے کے بعد جواب دوں گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…