اسلام آباد(آن لائن) پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی اس وقت بد نظمی کا شکار ہو گئی
جب ہوٹل کی پارکنگ میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ شروع ہو گئی۔ ہوٹل انتظامیہ کے مطابق گاڑیوں کی توڑ پھوڑ اسلام آبادپولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے کی اس ہنگامی آرائی کے بعد بھارتی ہائی کمشنر اجے بساریہ کی افطار پارٹی میں بھی بے چینی پھیل گئی اور کافی زیادہ مہمان ہوٹل پارکنگ سے واپس چلے گئے۔ بعد ازاں افطار پارٹی کی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ نے کہا کہ ہم گزشتہ 12 سال سے جذبہ خیرسگالی کے تحت اس افطار پارٹی کا اہتمام کر رہے ہیں پارکنگ میں ہونے والی ہنگامی آرائی سے دکھ پہنچا ہے۔ ایسے موقع سے دونوں ملکوں کے درمیان روابط مضبوط ہوتے ہیں واضح رہے کہ چند روز پہلے بھارت میں پاکستانی ہائی کمشنر کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی بھی بد نظمی کا شکار ہوئی تھی اور بھارت کی خفیہ ایجنسی کے اہلکاروں نے افطار پارٹی میں شریک مہمانوں کو ہراساں کیا تھا۔ پاکستان میں بھارت کے ہائی کمشنر کی طرف سے دی جانے والی افطار پارٹی ہنگامہ آرائی کی نظر ہو گئی ہے۔ مقامی ہوٹل میں بھارت کے ہائی کمشنر اجے بساریہ کی طرف سے دی گئی افطار پارٹی اس وقت بد نظمی کا شکار ہو گئی جب ہوٹل کی پارکنگ میں افطار کیلئے آنے والے مہمانوں کی گاڑیوں کی توڑ پھوڑ شروع ہو گئی۔