اتوار‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2026 

جنہوں نے 22,22  سال کام کیا ہے کیا انہیں نظر انداز کر دیا جائے؟فردوس عاشق اعوان فواد چودھری کی مخالفت میں کھل کرسامنے آگئیں 

datetime 1  جون‬‮  2019 |

اسلام آباد (آن لائن) معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہہم خڑکمرچیک پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کرتے ہیں اور بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی بھی مذمت کرتے ہیں،پیپلز پارٹی کا راؤانوار کو بہادر بچہ کہنے اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار ہے۔اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم خڑکمرچیک پرمحسن داوڑکے حملے کو مسترد کرتے ہیں اور بویا میں سپاہی کو شہید کرنے والے نامعلوم افراد کی بھی مذمت کرتے ہیں،

پیپلز پارٹی کا راؤانوار کو بہادر بچہ کہنے اور محسن داوڑ کے پرو ڈکشن آرڈر جاری کرنے پر اصرار ہے،بلاول بھٹو زرداری کی سیاست شہیدوں کے خون پر ہے بلاول بھٹو کا دوہرا معیار ہے، انہوں نے کہا کہخزانہ لوٹنے والے پٹرولیم قیمتوں پر مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں کرپشن الیون کے کھلاڑی عوامی جذبات سے کھیل کر گناہ بخشوانا چاہتے ہیں، اگست سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات پر60 ارب روپے کی سبسڈی دی جاچکی ہے،خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پٹرولیم کی قیمتوں میں نسبتاً کم اضافہ کیا گیا ہے،فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ملک و قوم کا تیل نکالنے والی کرپٹ لیگ حقائق جانتے ہوئے بھی سیاست کر رہی ہے اپوزیشن رہنما عوام کو بھڑکانے کے لئے منافقت کی سیاست کررہے ہیں اقتدارِ کے بھوکے عوام کے سچے ہمدرد ہوتے تو آج یہ حالات نہ ہوتے۔ لانچیں، گھر، پاپڑ اور ریڑھی والوں کے اکاؤنٹس نہ بھرتے تو ملکی معیشت مستحکم ہوتی، کرپشن کنگز کی وجہ سے قوم اور جمہوریت ہمیشہ خسارے میں رہی۔اپوزیشن رہنماوں کی تنقید پر رد عمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے اپنے بچوں کا مستقبل سنوارا جبکہ قوم کے بچوں کو تاریکی میں جھونک دیا گیا، لاپتہ اپوزیشن لیڈر کا لندن کے صحت افزا مقام سے عوام کے درد میں بیان دینا مذاق ہے ان کا ایک ہی ایجنڈا ہے کہ“مال بچاؤ تے جلدی جلدی نس جاؤ۔ وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے  فردوس عاشق اعوان نے کہ اہے کہ فواد چوہدری کا اپنا نقطہ نظریہ ہے  جس سے میں اتفاق نہیں کرتی جنہوں نے 22,22  سال کام کیا ہے کیا انہیں نظر انداز کر دیا جائے اگر پارٹی سے کوئی مشورہ دیتا  ہے تو مداخلت یہ سوچ چھوٹی ہے اور تحریک انصاف کا مشن بہت بڑا ہے



کالم



سیٹی سے رزق کمانے والا انسان


بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…