منگل‬‮ ، 30 دسمبر‬‮ 2025 

حکومت پیٹرول پر کتنا ٹیکس وصول کر رہی ہے؟ نواز شریف نے مشکلات حالات میں پیٹرول کتنی قیمت پر عوام کو دیا ، ن لیگ نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں ،عمران نیازی اینڈ کمپنی فی لیٹر پیٹرول پر پہلے ہی 48روپے ٹیکس وصول کررہی ہے۔مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ

نواز شریف نے مشکل حالات میں بھی پیٹرول 65روپے فی لیٹر عوام کو دیا۔ناکام نیازی عوام پر مہنگائی مسلط کرکے خود پوری کابینہ کے ساتھ سرکاری خرچے پر عمرہ کرنے چلا گیا ہے۔اگر پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تو بھرپو رد عمل دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ناکام نیازی کی ایمنسٹی سکیم بھی اس کی طرح ناکام ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی سرکاری کی ایمنسٹی سکیم متعارف ہونے کے بعد 8ہزار افراد ٹیکس نیٹ سے باہر ہو گئے ہیں،دس ماہ کے دوران ہر ادارے کا خسارہ اربوں تک پہنچ چکا ہے ۔پی آئی اے کا خسارہ 45ارب ،ریلوے کا خسارہ 38ارب سے زائد ،سٹیل مل کا خسارہ 36ارب ،بجلی کا خسارہ 247ارب ،گیس چوری خسارہ 50ارب تک پہنچ گیا ہے۔دس ماہ نا کام نیازی اور درباریوں نے کام کی بجائے پراپیگنڈے پر توجہ رکھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…