اسلام آباد (نیوزڈیسک)او پی ایف بورڈ نے بیرون ممالک وفات پانے والے اور معذور ہوجانے والے سمندر پارپاکستانیوں کے لواحقین کے لئے مالی امداد کی رقم ڈیڑھ لاکھ سے بڑھاکر اڑھائی لاکھ روپے کرنے کی منظوری دی۔مالی امداد کی رقم اوپی ایف کے رجسٹر ڈ ممبران جو مطلوبہ معیار پر پورے اترتے ہوں گے کو دی جائے گی،اوپی ایف بورڈ آف گورنرز نے اوورسیز پاکستانیز فاﺅنڈیشن کی تمام ہاﺅسنگ سکیموں میں سمندر پارپاکستانیوں کے لئے کمرشل پلاٹوں کا کوٹہ 60فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ 40فیصد پلاٹ عوام الناس کو فروخت کئے جائیں گے تمام پلاٹس بولی کے ذریعے شفاف طریقے سے دیئے جائیں گے۔ بورڈ نے اوپی ایف ویلی زون Vکو انٹیلی جنس بیورو ایمپلائز کوآپریٹو سوسائٹی کے پراجیکٹ گلبرگ گرین کے ذریعے منسلک کرنے کی تجویز کی بھی منظوری دی۔مجوزہ لنک روڈ کے ذریعے اوپی ایف ہاﺅسنگ سکیم تک رسائی کے لئے کئی کلومیٹر فاصلہ کم ہوجائے گا اور اس کی بدولت ہاﺅسنگ سکیم کی قیمت میں بھی اضافہ ہوگا۔ایف ڈبلیواو کے پراجیکٹ انچارج نے بورڈ کو بتایا کہ مجوزہ سکیم پر جاری ترقیاتی امور اگلے دو ماہ میں مکمل کر لئے جائیں گے ۔ایف ڈبلیو او کی جانب سے یقین دہانی کے بعد بورڈ نے اوپی ایف کی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ ترقیاتی امور کی تکمیل کے بعد پلاٹوں کا قبضہ کامیاب الاٹیز کو دیا جائے۔بورڈ نے اوپی ایف انتظامیہ کو یہ بھی ہدایت کی کہ کامیاب الاٹیز کو مطلع کیا جائے کہ وہ پلاٹ کاقبضہ حاصل کرنے کے بعد تین ماہ کے اندر اندر تعمیرات شروع کریں۔۔بورڈ نے اصولی طور پر اوپی ایف انتظامیہ کو اجازت دی کہ شفا ءانٹرنیشنل ہسپتال کی معاونت سے نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے تربیتی ادارہ قائم کرنے کے لئے تجاویز پر غور کیا جائے۔ اوپی ایف بورڈ آف گورنرز کا اجلاس اوپی ایف ہیڈ آفس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس کی صدارت وفاقی وزیر وزارت سمندر پارپاکستانیز وترقی اانسانی وسائل پیر سید صدرالدین شاہ راشدی نے کی۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری سکندر اسماعیل خان،سیکرٹر ی خارجہ اعزاز احمد چوہدری،سیکرٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد عالم خٹک،منیجنگ ڈائریکٹر اوپی ایف حبیب الرحمن خان اور بیرون ممالک سے بورڈ کے ممبران بشمول سید طیب حسین،شیخ صلاح الدین ایم این اے، مسعود ایم خان،محمد اصغر قریشی،راجہ لیاقت علی،سید قمر رضا،محمد اکرم ایوب چوہدری اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ایگزیکٹو چیف اور سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمشن آف پاکستان کے جائنٹ رجسٹرارنے شرکت کی۔
بیرون ملک معذروہوجانے والے پاکستانیوں کیلئے حکومت کا احسن اقدام
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پی ٹی آئی کو دھچکا ، اہم رہنماء پیپلز پارٹی میں شامل
-
پشاور میں دھماکہ
-
پی ٹی آئی کے تمام قیدی رہاکرنیکا حکم ، حکومت کا بڑا فیصلہ
-
شوگر کے مریضوں کے لیے
-
گریڈ ایک سے بائیس تک کے تمام ملازمین اور افسران کیلئے بڑی خوشخبری
-
موبائل صارفین کیلئے خوشخبری، PTAنے بڑا ریلیف دیدیا
-
سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر باجوہ اپنےگھر میں گرگئے
-
وزیراعلی پنجاب کا رمضان سے قبل عوام کے لیے شاندار تحفہ
-
3کم عمر بہنوں کی خودکشی، دورانِ تفتیش تہلکہ خیز انکشافات
-
سابق پاکستانی فاسٹ بولر امریکی کرکٹ ٹیم میں شامل
-
پاکستان اور سعودی عرب میں ایک ساتھ رمضان المبارک شروع ہونے کا قوی امکان
-
سونا عوام کی پہنچ سے مزید دور، قیمتوں میں مزید اضافہ
-
سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ
-
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافر کی فرار ہونے کی کوشش، لیول ٹو سے چھلانگ لگا دی



















































