ہفتہ‬‮ ، 01 فروری‬‮ 2025 

ایرانی رجیم بین الاقوامی قوانین کی مسلسل پامالیوں کی مرتکب ہے : شاہ سلمان

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ ایرانی رجیم بین الاقوامی قوانین کی پامالی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ مکہ معظمہ میں شروع ہونے والے عرب سربراہ اجلاس سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ

ایران خطے میں دہشت گردی کی کارروائیوں کی آبیاری کرتا ہے جس سے تجارتی جہاز رانی اور تیل کی عالمی سپلائی کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ تہران کے یہ اقدامات اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ ایران چالیس برس سے خطے میں اپنے اثر ونفود اور چودھراہٹ کو فروغ دینے میں کوشاں ہے۔انھوں نے کہا کہ سعودی عرب خطے میں امن اور سلامتی قائم رکھنے کا خواہش مند ہے۔ ہم جنگ کی ہولناکیوں سے بچنا چاہتے ہیں۔ شاہ سلمان نے کہا کہ امن کے لیے سعودی عرب ہمیشہ پیش قدمی کرتا رہے گا۔ حالیہ واقعات ہم سے تقاضا کرتے ہیں کہ خلیج تعاون کونسل کی کامیابیوں کو محفوظ بنایا جائے۔عرب سربراہ اجلاس سے تیونس کے صدر الباجی قاید السبسی نے سعودی عرب کی طرف سے اجلاس بلائے جانے کا خیر مقدم کیا اور کہا سعودیہ نے تمام عرب اقوام کے مفادات کے تحفظ کے لیے عرب لیگ کا اجلاس منعفد کیا۔ انہوں نے شاہ سلمان کا عرب سربراہ اجلاس منعقد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔تیونسی صدر کا کہنا تھا کہ امارات میں تیل بردار جہازوں پر حملے اور اس کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال میں عرب دنیا کے پاس مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے سوا کوئی چارہ باقی نہیں بچا تھا۔ انہوںنے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائل حملوں اور خطے کے ممالک میں ایرانی مداخلت کی شدید مذمت کی۔ اجلاس سے دیگر عرب رہنمائوں کے خطاب کی تفصیلات بھی آ رہی ہیں۔

موضوعات:



کالم



تیسرے درویش کا قصہ


تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…