لاہور(این این آئی) ٹی وی کی نامور اداکارہ صوفیہ احمد نے کہا ہے کہ شوبز میں خوبصورتی نہیں بلکہ فن آپ کے کام آتا ہے ، بے شمار ایسی لڑکیاں ہیں جو خوبصورتی کے پیمانے پر پورا اترتی ہیں مگر وہ شوبز میں کامیاب نہیں ہوسکیں ۔ ایک انٹر ویو میں انہوں نے کہا کہ کوئی فنکار چاہے وہ کتنا ہی خوبصورت کیوں نہ ہو لیکن جب تک اسے اپنے فن پر عبور حاصل نہیں ہوگا وہ شوبز کی دنیامیں اپنا نام اور مقام
نہیں بنا سکتا ۔انہوں نے کہاکہ میں نے شوبز کی دنیا میں جس قدر محنت کی خدا کی ذات نے مجھے اسے بڑھ کر عزت اور مقام عطا کیا ہے ۔ بے پناہ کام کر چکی ہوں مگر آج بھی میر اندر تشنگی برقرار ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ مجھے ابھی بہت کچھ کرنا ہے ۔صوفیہ احمد نے کہا کہ سیکھنے کا عمل کبھی ختم نہیں ہوتا چاہے آپ کی عمر سوسال ہی کیوںنہ ہوجائے ،فن کے علم کو سیکھنے کی کوئی حدنہیں ۔