بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

ہماری حکومت سابق ادوار کے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کرپٹ عناصر کے خلاف بڑا اعلان کر دیا

datetime 31  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (پ ر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں وفاقی وزیر سید علی حیدر زیدی نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے ریکارڈ قرضے لے کر ملکی معیشت کا بیڑہ غرق کیا اور اگر یہ قرضے ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی پر صرف ہوتے تو آج پاکستان کا بچہ بچہ مقروض نہ ہوتا، مگر بدقسمتی سے سابق حکومتوں نے پاکستان کے ساتھ ظلم کیا۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کو تباہ حال معیشت ملی اورہماری حکومت سابق ادوار کے کانٹوں کو چن چن کر صاف کر رہی ہے۔راستہ کٹھن ضرور ہے لیکن ہمارا عزم اور حوصلہ اس سے کہیں بلند ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشکل فیصلے ملک کے روشن مستقبل کیلئے کئے گئے ہیں اور ہم محنت اور جہد مسلسل سے پاکستان کے مسائل پر قابو پائیں گے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان اپنے پاؤں پر کھڑا ہوگا۔ رکن پنجاب اسمبلی محمد اشرف رند بھی اس موقع پر موجود تھے۔فردوس عاشق اعوان کی ملاقات: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے اسلام آباد میں وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی وسائل پر ڈاکہ ڈالنے کا دور کبھی واپس نہیں آئے گا۔ منصوبوں کی آڑ میں کرپشن کرنے والے ملک و قوم کے مجرم ہیں۔ سابق حکمرانوں نے نمود و نمائش کے منصوبوں میں قومی وسائل برباد کئے اور قومی وسائل کی بندربانٹ کرکے ذاتی تجوریاں بھری گئیں۔ لوٹ مار کرنے والوں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ کرپٹ عناصر کے بلاامتیاز احتساب سے ہی پاکستان آگے بڑھے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں تحریک انصاف کی حکومت قومی وسائل کو عوام کی امانت سمجھتی ہے اور ہماری قیادت نے قومی وسائل اپنی ذات پر خرچ کرنے کی غلط روایت کو ختم کیا ہے۔ اب عوام کا پیسہ فلاح عامہ پر ہی صرف ہو رہا ہے۔

تنقید کی پرواہ کئے بغیر عوامی خدمت کے سفر کو جاری رکھیں گے۔ عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ قائم کرکے عوام کے مینڈیٹ کی لاج رکھیں گے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعلی عثمان بزدار پنجاب میں عوام کی بے لوث خدمت کر رہے ہیں۔ اپوزیشن کا بیانیہ کرپشن پر پردہ ڈالنے کا بیانیہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کو پاکستان کے عوام کے مسائل سے کوئی سروکار نہیں۔ یہ جماعتیں عوامی مسائل میں اضافے کی ذمہ دار ہیں اور اب بلاجواز شور مچا رہی ہیں۔انہو ں نے کہا کہ عام انتخابات میں مسترد عناصر کی منفی سیاست دم توڑ چکی ہے

جبکہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھا رہی ہے۔قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کرکٹ ورلڈ کپ کے میچوں کے آغاز پر قومی کرکٹ ٹیم کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے پیغام میں کہا کہ میری اور قوم کی دعائیں قومی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ کی فاتح بنے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کھلاڑیوں سے اچھی کارکردگی اور جیت کی امید رکھتی ہے اور توقع ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم ہر میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کامیابی حاصل کرے گی۔ ورلڈ کپ جیتنے کیلئے قومی کھلاڑیوں کو محنت، جذبے اور عزم سے کھیلنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمیں بھی مکمل تیاری کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہیں، لہٰذا پاکستانی کھلاڑیوں کو جیت کیلئے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور یقینا ورلڈ کپ میں کرکٹ شائقین کو عمدہ کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ اظہار تعزیت:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سینئر صحافی ادریس بختیار کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شعبہ صحافت کیلئے ادریس بختیار کی شاندار خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم میڈیا انڈسٹری کا بہت بڑا نام تھے اور وہ ذمہ دارانہ صحافت کے علمبردار رہے۔ انہوں نے کہا کہ ادریس بختیار نے صحافت کے میدان میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں اور مرحوم کی صحافتی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…