ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر نوازشریف نے بڑا فیصلہ کرلیا،پارٹی رہنماؤں کو ہنگامی ہدایات جاری

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن)نوازشریف نے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کے معاملے پربھرپورآوازبلندکرنے کی پارٹی رہنماؤں کو ہدایت جاری کر دی ہے،سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مریم نوازشریف سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے ملاقات کی جس دوران انہیں مختلف ایشوز پر بریفنگ بھی دی گئی جبکہ مختلف اہم امور پر صلاح مشورے بھی کیے گئے۔جس پر نوازشریف نے کہاک ہ عدلیہ بحالی تحریک میں ن لیگ نے بھر پور کردار ادا کیا تھا، ن لیگ نے تمام سختیوں کے باوجودعدلیہ کااحترام کیا۔ ان کا کہناتھا کہ اپوزیشن

کواعتماد میں لیکرپارلیمنٹ میں آوازاٹھائی جائے۔سابق وزیراعظم نے پارٹی عہدیداروں کوکہا کہ سینیٹ اورپارلیمنٹ میں پارٹی بھرپورموقف دیں،ان کا کہناتھا کہ ضرورت پڑی تو اب بھی لیگی کارکن پیچھے نہیں رہیں گے، عدلیہ کیساتھ پہلے بھی کھڑا تھا اور آج بھی کھڑا ہوں۔ ملاقات کے دوران ا ن کا کہناتھا کہ ہماری حکومت میں امن وامان کی صورت حال کنٹرول میں تھی، مہنگائی سے عوام کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر میں قوم کاکفارہ ادا کررہا ہوں تو پارٹی ایم پی اے اورایم این اے کو کیا مسئلہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…