پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

 چار ججز کے خلاف  ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات،آئندہ کچھ دنوں میں مزید کیا ہونے والا ہے؟ بڑی پیش گوئی کردی گئی

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں،  نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن  کے پارلیمانی لیڈر خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ملک کی 70 سالہ تاریخ میں کسی کے بھی ہاتھ صاف نہیں ماضی میں جو غلطیاں ہوئی ان سے انکار نہیں کیا جا سکتا انہوں نے کہا کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل نے ریفرنس دائر ہونے کی خبریں گردش کر رہی ہیں اس وقت حکومت کو ملک میں کرائسز لانے کی ضرورت نہیں تھی ملک کی معیشت کی صورتحال بہت نازک ہے ملک میں نیا بحران پیدا کیا جا رہا ہے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتے کے لئے کوئی بھی تیار نہیں ہوتا 10 سال پہلے عدلیہ بحالی کی تحریک شروع کی گئی تھی نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے خاطر دونوں حکومتیں چھوڑ دی تھی انہوں نے کہا کہ عدلیہ بحالی تحریک کے بعد پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن ساتھ نہیں چل سکے جو کہ ایک سنگین غلطی تھی خواجہ آصف نے کہا کہ سپریم جوڈیشنل کونسل کے ممبران  قابل اور تجربہ کار لوگ ہیں امید ہے کہ تمام فیصلے انصاف کے تقاضوں کے مطابق ہوں گے خواجہ آصف نے کہا ہے  کہ چار ججز کے خلاف سپریم جوڈیشنل کونسل میں ریفرنس دائر کئے جانے کی اطلاعات ہیں ملک میں نیا بحران پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے،عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ قبول نہیں،  نواز شریف نے عدلیہ کی بحالی کے لئے حکومت چھوڑ دی تھی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…