پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

مریم نواز کا والد کی صحت سے متعلق جھوٹ کا بھانڈا پھوٹ گیا، سابق وزیراعظم جیل میں کس حال میں ہیں اور انہیں کون سی سہولیات حاصل ہیں؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نوازکا کہنا تھا کہ میاں صاحب سے ملاقات کے بعد معلوم ہوا کہ ان کی چند دن سے طبیعت خراب ہے اور انہیں تین بار انجائنہ کا دورہ بھی پڑا ہے،اپنے اس ٹویٹ میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو ظالم اعظم اور چھوٹا اور کم ظرف بھی کہا، مریم نواز کے ٹویٹ کے ردعمل میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ مریم نواز صاحبہ اور ان کے والد میرے لیے قابل احترام ہیں۔

انہوں نے مریم نواز کو کہا کہ آپ کو ہمیشہ بغیردرخواست کے ملنے کی اجازت دی گئی ہے، محترمہ مریم نواز جھوٹ اور بدزبانی سے پرہیز کریں۔ وزیراعظم سے متعلق اس طرح کی زبان استعمال نہ کریں اور جھوٹ بھی مت بولیں۔ شہباز گل نے کہا کہ مریم نوازنے پھرجھوٹ بولا اوروزیراعظم عمران خان کے بارے میں بدزبانی کی۔ انہوں نے کہا کہ میاں صاحب کا جیل میں دو بار چیک اپ ہوتا ہے، انہوں نے مریم نواز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگرآپ نے بدزبانی کی روش نہ بدلی تو ہم عوام کے سامنے اصل صورتحال لائیں گے کہ میاں صاحب جیل میں کیسے دن گزار رہے ہیں اور کن سہولیات کے مزے لے رہے ہیں، شہباز گل نے کہا کہ میاں نواز شریف نے جیل میں آج سوا دو سو لوگوں سے ملاقات کی، جس شخص کو انجائنہ کی تکلیف ہو کیا وہ اتنے لوگوں سے ملاقات کر سکتا ہے، واضح رہے کہ مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ میاں صاحب سے ملاقات کے دوران معلوم ہوا کہ پچھلے چند دن سے ان کی طبیعت خراب ہے اور تین بار انجائنہ کا اٹیک بھی ہوا مگر انھوں نے مجھے تاکید کی کہ ان کے لیے کسی بھی طرح کا ریلیف لینے کے لیے ان کی بیماری کی تشہیر نہ کی جائے،انہوں نے کہاکہ کہا یہ معاملہ اب اللہ اور ان کے درمیان ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ ریکارڈ پر رہے کہ پچھلے دنوں مجھے طبیعت کی خرابی کی خبر کسی ذریعہ سے ملی تھی اور پورا ہفتہ کوشش کے بعد بھی ملاقات کی اجازت نہ ملی۔ہوم ڈپارٹمنٹ کے ایک افسر نے بتایا کہ اجازت نہ دینے کے احکامات اوپر سے یعنی ظالمِ اعظم کی طرف سے جاری ہوئے۔ چھوٹے او کم ظرف انسان سے اور توقع بھی کیا؟۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…